طرابلس /پیر س/روم (اے پی پی/مانیٹرنگ ڈیسک )امریکا نے کروز میزائلوں اور فرانس نے جیٹ طیاروں سے لیبیا پر حملہ کردیا جبکہ معمر قذافی نے کہا ہے کہ لیبیا میں مداخلت کی تو عالمی طاقتوں کو پچھتانا پڑے گا ۔
کابل(خبررساں ادارے) افغانستان کے صوبہ پکتیامیں طالبان وامریکی افواج کے درمیان لڑائی کے دوران ایک امریکی پیلی کاپٹر گرکرتباہ ہوگیا جس میں سوار23 فوجی اہلکارعملہ سمیت ہلاک ہوگئے۔
واشنگٹن(مرکز اطلاعات فلسطین) امریکا کی ایک معروف اخبار نویس”ھیلمن ٹومس” نے انکشاف کیا ہے کہ یہودی امریکا پر قبضے کا منصوبہ تیار کر رہے ہیں. اس سلسلے میں کئی سال سے یہودیوں کی زیرزمین سازشیں جاری ہیں اور یہودی جلد ازجلد ان سازشوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں.
پیرس(بى بى سى) فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے کہا ہے کہ فرانسیسی جیٹ طیارے اس وقت بن غازی کے شہریوں کو لیبیائی فوج کے حملوں سے بچا رہے ہیں۔خیال کیا جا رہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے بعد یہ پہلی بیرونی مداخلت ہے۔
دبئی(العربیہ)مصر میں سابق صدر حسنی مبارک کے اقتدار کے خاتمے کے بعد فوج کی نگرانی میں عبوری کونسل کے زیر اہتمام آئین کی بعض دفعات میں کی گئی ترامیم کی منظوری کے لیے عوامی ریفرنڈم جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق عوام کی بڑی تعداد پولنگ مراکز پر آ رہی اور عبوری کونسل کے تحت آئین […]
صنعا(ایجنسیاں)یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک مظاہرے کے دوران پولیس اور حکومت نوازوں کی فائرنگ سے چھیالیس افراد کی ہلاکت کے بعد صدر علی عبداللہ صالح نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
نيويارك (العربيہ)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لیبیا کے خلاف نو فلائی زون قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس طرح شہریوں پر معمر قذافی کی حامی فوجیوں کے حملے روکنے کے لیے فضائی کارروائی کا راستہ کھل گیا ہے۔
میرانشاه (بی بی سی)پاکستان کے قبائلی علاقے وزیرستان ایجنسی کے گرینڈ جرگے کے نمائندہ رہنماؤں نے ڈرون حملوں میں بے گناہ افراد کی ہلاکت پر امریکیوں کے خلاف جہاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خون کا بدلہ ضرور لیں گے۔
دبئی(العربیہ ڈاٹ نیٹ) مصرمیں 25 جنوری کے انقلاب کے بعد اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک نیٹ ورک کےخلاف تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے۔قاہرہ میں پراسیکیورٹر جنرل کی نگرانی میں قائم پراسیکیوشن آفس کےایک سینئر عہدیدار ھشام بدوی نےبتایا ہے کہ حکام نے چند روز قبل اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک […]
اسلام آباد(خبرايجنسياں) سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل دتہ خیل میں نیو اڈہ کے قریب ایک مکان پرچار میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں مکان میں موجود تیس افراد جاں بحق جبکہ دس شدید زخمی ہوگئے۔