لنڈی کوتل، کرک، بنوں، (جنگ/اے ایف پی) خیبرایجنسی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 3افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کرک سے 4لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
قاہرہ(ايجنسياں) قاہرہ میں حکومت مخالف مظاہرین اور صدر حسنی مبارک کے حامیوں میں جھڑپیں رات بھر جاری رہیں ۔ ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے جبکہ 1500 افراد زخمی ہیں ۔
قاہرہ(خبررساں ادارے) مصر میں مظاہرین نے آج صدر حسنی مبارک کی حکومت کے خاتمے کے لئے ملین مارچ اورعام ہڑتال کی کال دیدی جبکہ صدر حسنی مبارک نے نئے وزیراعظم احمد شفیق کو ہدایت کی ہے کہ ملک میں جمہوریت لانے کے لئے وہ اپوزیشن سے مذاکرات کریں۔ اسرائیل نے امریکہ یورپ اور دیگر ممالک […]
لاہور(جنگ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے دہرے قتل کے الزام میں گرفتار امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کو امریکا کے حوالے کرنے سے روک دیا ہے اور اسکا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔
قاہرہ (بى بى سى)امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے رہنماؤں نے مصر کے صدر حسنی مبارک سے کہا ہے کہ وہ مظاہرین کے خلاف تشدد کے استعمال سے پرہیز کریں اور اصلاحات نافذ کریں۔
زاہدان(سنی آن لائن) مولاناعبدالحمید نے ’سانحہ تایباد‘ کے عوامل واسباب کو واضح کرتے ہوئے شیعہ وسنی کے جمعے کے اجتماعات کے درمیان فرق پر روشنی ڈالی۔ہزاروں فرزندان توحید سے خطاب کرتے ہوئے خطیب اہل سنت زاہدان نے کہا ہمارے جمعہ کے اجتماعات عبادت کیلیے ہوتے ہیں سیاست کیلیے نہیں۔ جبکہ (ایران میں) شیعہ خطباء حکومت […]
مقبوضہ بیت المقدس(ثناء نیوز)مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی بلدیہ نے شہر کو صہیونیوں کا گڑھ بنانے کے لیے مزید 21 ملین شیکل کے خطیر بجٹ کی منظوری دی ہے۔
قاہرہ(بى بى سى) مصر کے مختلف شہروں میں مظاہروں کے بعد صدر حسنی مبارک نے کابینہ برطرف کر دی ہے۔ مظاہروں میں کم از کم چھبیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سنیچر کو نئی کابینہ کا اعلان کیا جائے گا۔
کابل/واشنگٹن(خبر ایجنسیاں)کابل مارکیٹ میں بلیک وارٹرکے کارندوں پر خود کش دھماکے کے نتیجے میں غیرملکیوں سمیت 8 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئی.
قاہرہ(بى بى سى) مصر اور یمن میں تین عشروں سےاقتدار پر فائز صدر حسنی مبارک اور صدر عبد اللہ صالح کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مصر میں لوگوں کی بڑی تعداد نے تیسرے روز مظاہرے جاری رکھے۔مصر کی حزب مخالف کے رہنماء اور نوبل انعام یافتہ محمد البرادی جمعرات کو آسٹریا سے وطن […]