نيويارك (العربيہ)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لیبیا کے خلاف نو فلائی زون قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس طرح شہریوں پر معمر قذافی کی حامی فوجیوں کے حملے روکنے کے لیے فضائی کارروائی کا راستہ کھل گیا ہے۔
میرانشاه (بی بی سی)پاکستان کے قبائلی علاقے وزیرستان ایجنسی کے گرینڈ جرگے کے نمائندہ رہنماؤں نے ڈرون حملوں میں بے گناہ افراد کی ہلاکت پر امریکیوں کے خلاف جہاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خون کا بدلہ ضرور لیں گے۔
دبئی(العربیہ ڈاٹ نیٹ) مصرمیں 25 جنوری کے انقلاب کے بعد اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک نیٹ ورک کےخلاف تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے۔قاہرہ میں پراسیکیورٹر جنرل کی نگرانی میں قائم پراسیکیوشن آفس کےایک سینئر عہدیدار ھشام بدوی نےبتایا ہے کہ حکام نے چند روز قبل اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک […]
اسلام آباد(خبرايجنسياں) سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل دتہ خیل میں نیو اڈہ کے قریب ایک مکان پرچار میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں مکان میں موجود تیس افراد جاں بحق جبکہ دس شدید زخمی ہوگئے۔
لاہور(بى بى سى) ریمنڈ ڈیوس کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے فیضان اور فہیم کے ورثا کے گھروں پر تالے لگے ہیں اور ان کے محلے داروں کا کہنا ہے کہ انہیں آخری بار منگل کی دوپہر کو دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے ان کا کوئی پتہ نہیں ہے۔
دمشق(بى بى سى)عرب دنیا میں مظاہروں کی لہر سے شام بھی نہیں بچا جہاں پہلی مرتبہ سینکڑوں شامیوں نے دارالحکومت دمشق میں مظاہرہ کیا ہے اور حکومت سے تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی اور جمہوری اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔
کابل(ایجنسیاں) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران افغانستان کے مختلف اضلاع میں 13امریکی ٹینک راکٹ حملوں اوربارودی سرنگ کے دھماکوں سے تباہ ہوگئے جن میں سوار فوجی ہلاک وزخمی ہوگئے۔
رام الله(ايجنسياں) فلسطینی صدر محمود عباس نے بدھ کے روز کہا کہ وہ حماس اور فتح تحریک کے درمیان اختلافات ختم کرنے کے لئے غزہ جانے پر تیار ہیں۔
لاہور(جنگ نیوز) لاہور میں فائرنگ کر کے دو پاکستانی نوجوانوں کو ہلاک کرنے والے امریکی ملزم ریمنڈ ڈیوس کو مقامی عدالت نے بری کر دیا،وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مقتولین کے ورثا کی طرف سے ملزم کو معاف کرنے کے بعد اسے رہا کیا […]
واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کے دوتہائی کے قریب لوگوں نے افغانستان میں جنگ جاری رکھنے کی مخالفت کرتے ہوئے اوباما حکومت کو رائے دی ہے کہ وہ فوری طورپر زیادہ سے زیادہ فوج افغانستان سے نکال لے۔