گودھرا ٹرین کیس، 11کو موت، 20کو عمر قید کی سزا سنادی گئی

گودھرا ٹرین کیس، 11کو موت، 20کو عمر قید کی سزا سنادی گئی
india_trainاحمد آباد(خبرايجنسياں) بھارتی ریاست گجرات کی خصوصی عدالت گودھرامیں ٹرین جلانے کے واقعے میں گیارہ ملزمان کو موت کی سزا سنادی ہے جبکہ بیس افراد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔

اس سے قبل گجرات کی خصوصی عدالت نے سماعت مکمل ہونے پر بائیس فروری کو چورانوے ملزموں میں سے اکتیس کو قصوروار قرار دیا تھا اور تریسٹھ افراد کو تمام الزامات سے بری کر دیا تھا۔
گجرات کے شہر گودھرا میں فروری 2002 میں ریلوے سٹیشن کے نزدیک سابرمتی ایکسپریس کے ایک ڈبے کے جلنے سے 59 ہندوکارسیوک ہلاک ہوئے تھے، جو ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے سلسلے میں کار سیوا سے لوٹ رہے تھے۔ واقعے میں کئی بچوں سمیت 99 مقامی مسلمان ملزم قراردیے گئے ہیں۔ جن پر سابرمتی ٹرین کے ایک ڈبے کو جلانے اور اس میں موجود مسافروں کو ہلاک کرنے کا الزام ہے۔
گودھرا میں ٹرین جلائے جانے کے اس واقعے کے بعد ہی گجرات کے مختلف مقامات پر مسلم کش فسادات پھوٹے تھے جن میں ایک ہزار سے زیادہ مسلمان مارے گئے تھے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں