افغانستان:متعددفوجی ہلاک و زخمی،امریکی کنڑسے فرار

افغانستان:متعددفوجی ہلاک و زخمی،امریکی کنڑسے فرار
nato_afghanistan_01کابل( اے ایف پی+ایجنسیاں) افغانستان کے مشرقی صوبے کنٹرسے امریکی فوج نے انخلا شروع کر دیا ہے، جبکہ صدارتی محل کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا، کنٹر میں گزشتہ ہفتے ہونے والے نیٹوآپریشن میں 65عام شہری مارے گئے۔

پاکستانی سرحد کے قریب افغان صوبے خوست میں سڑک کنارے بم دھماکے میں 9افرادہلاک ہوگئے۔
ادھر شمالی صوبے فاریاب میں بزکشی کے کھیل کے دوران ہجوم میں خودکش حملے میں 15افرادمارے گئے جبکہ 38افرادزخمی ہوگئے جن میں بعض شدیدزخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے جس کے باعث حکام نے مرنے والوں کی تعدادمیں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیاہے۔
طالبان نے بیان جاری کرتے ہوئے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، بیان میں آتاہے: ” صوبہ فاریاب ضلع شیرین تگاب میں صوبائی کونسل کےمتعددارکان، کمانڈر اوراعلی سرکاری اہلکار وحشتناک کھیل بزکشی سےلطف اندوز ہورہےتھے،کہ اس دوران امارت اسلامیہ کےفدائی مجاہدشہیدنعیم اللہ میدان میں داخل ہوا اور اعلی سرکاری اہلکاروں کےدرمیان بارودبھرےجیکٹ سےاستشہادی حملہ کردیا جس کےنتیجے میں تیئیس23اعلی عہدیدارہلاک وزخمی ہوئے۔”
اسی طرح طالبان نے دعوی کیا ہے کہ مغربی صوبہ ہرات کے ضلع شینڈنڈ میں پانچ اطالوی فوجی دھماکے سے ہلاک ہوگئے۔ بیان کے مطابق اطالوی فوجیوں کے ٹینک کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایاگیا جو دھماکے سے تباہ ہوگیا۔
ادھر صوبہ زابل کے دارالحکومت قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بااثر قبائلی سردار ہلاک ہو گیا۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان زمرئی بشرے نے بتایا کہ دارالحکومت کابل میں ہفتے کی صبح 3راکٹ داغے گئے جن میں سے ایک راکٹ صدارتی محل اور دیگروزارتوں کی عمارتوں کے قریب گراجبکہ باقی راکٹ رہائشی اورکاروباری علاقے میں گرے۔ تاہم ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سے کوئی جانی اورمالی نقصان نہیں ہوا ہے۔
علاوہ ازیں پینٹاگان کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ایلیزبتھ رابنز نے کہا کہ مشرقی افغانستان میں بہترین نتائج کے حصول کے لئے فورسز کی پوزیشن میں تبدیلی لائی جارہی ہے۔ اس علاقے میں درجنوں پہاڑی گزرگاہیں ہیں اورامریکی فوج سب مقامات پرمتعین نہیں کی جاسکتی۔ کمانڈر کیمپبیل کاکہنا ہے کہ اہلکاروں کو غیرمتحرک نہیں رکھا جا سکتا۔ اس لئے انہیں ایسے مقامات سے نکالا جارہا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق اس وادی میں دوماہ کے آپریشن کے بعد15 فروری سے امریکی فوج کاانخلا شروع ہوا تاہم وہاں افغان فوج کا ایک یونٹ تعینات رہے گا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں