افغانستان: نیٹو کے فضائی حملے میں کئی شہری جاں بحق

افغانستان: نیٹو کے فضائی حملے میں کئی شہری جاں بحق
afghan-people-killdکابل(ايجنسياں) جنوبی افغانستان میں نیٹو فورسز کے تازہ فضائی حملے میں مزید کئی افغان شہری مارے گئے ہیں،کابل میں نیٹو کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جنوبی صوبہ ہلمند کے ضلع نائوزاد میں نیٹو فورسز نے دوگاڑیوں کو نشانہ بنایا جس میں مبینہ طور پر طالبان جنگجو سوار تھے.

بیان کے مطابق حملے کے بعد ملبے سے عام شہریوں کی لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں تاہم ان کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے، بیان کے مطابق حملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں.
واضح رہے کہ دو روز قبل بھی خوست صوبہ میں نیٹو فورسز کے فضائی حملے میں دو افغان شہری مارے گئے تھے ۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں