شمالی غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملہ، دو فلسطینی شہید

شمالی غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملہ، دو فلسطینی شہید
gaza-shahidغزہ(مرکز اطلاعات فلسطین) شمالی غزہ کی پٹی  پر اتوار کی صبح اسرائیلی فضائی حملے میں دو فلسطینی شہید ہو گئے۔
غزہ میں ایمبولینس اور ایمرجنسی سروس کے ترجمان ادھم ابو سلمیہ نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا اسرائیلی جہازوں نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیا کی السکہ روڈ پر ایک گاڑی کو میزائل سے نشانہ بنایا، جس سے دو فلسطینی شہید اور تیسرا زخمی ہو گیا۔

ابو سلمیہ نے بتایا کہ ایک شہید کی شناخت ہو گئی ہے۔ اکیس سالہ شہید کا نام صبری عسلیہ بتایا گیا ہے جبکہ دوسرے شہید کی شناخت نہیں ہو سکی۔یاد رہے کہ اسرائیل کا حالیہ حملہ فلسطینی جماعتوں کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کے باوجود کیا گیا ہے۔
گذشتہ دس دنوں میں بارہ فلسطینی اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید جبکہ 45 زخمی ہوئے۔ یاد رہے کہ اسرائیلی حملوں کا نشانہ بننے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں