دبئی(العربیہ ڈاٹ نیٹ)عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ شامی سیکیورٹی اہلکاروں نے جمعہ کے روز ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں تین افراد قتل کر دیئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے “رائٹرز” کے مطابق ان افراد کو جنوبی دمشق کے نواحی علاقے دوما میں قتل کیا گیا۔
چارسدہ(جنگ نیوز)چارسدہ میں مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے قریب خودکش دھماکے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت12افرادجاں بحق اور29زخمی ہوگئے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وہ اوران کے ساتھی دھماکے میں محفوظ رہے ۔
قاہرہ(العربیہ ڈاٹ نیٹ، ایجنسیاں) مصر کی حکمراں مسلح افواج کی سپریم کونسل نے آیندہ نومبر میں صدارتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے قبل ستمبر میں عام انتخابات کے بعد اختیارات منتخب پارلیمان کو سونپ دیے جائیں گے اور ملک میں نافذ ہنگامی قوانین اٹھا لیے جائیں گے۔
لندن(بى بى سى) برطانوی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ لیبیائی وزیرِ خارجہ موسٰی کوسا اس وقت برطانیہ میں ہیں اور اب وہ کرنل قذافی کی حکومت میں کام نہیں کرنا چاہتے۔لیبیا کے وزیرِ خارجہ تیونس سے ’غیر کمرشل‘ طیارے کے ذریعے برطانیہ پہنچے ہیں۔ جہاں برطانوی افسران ان سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔وزارتِ […]
دبئی(العربیہ ڈاٹ نیٹ) سماجی روابط کی معروف ویب سائٹ فیس بک نے اسرائیل کے تسلط ختم کرانے کے لئے مئی میں تیسری انتفاضہ بپا کرنے سے متعلق صفحے کو تل ابیب کے مطالبے پر ختم کر دیا ہے۔
بغداد(خبرایجنسیاں)عراق کے شہر تکریت میں مسلح افراد کا صوبائی کونسل کی عمارت پر حملہ‘ دو طرفہ فائرنگ کے دوران3 ارکان اسمبلی سمیت55 افراد ہلاک ہوگئے۔
دمشق(العربیہ۔نیٹ،ایجنسیاں)شام کے صدر بشارالاسد کو اپنے گیارہ سالہ دورحکمرانی میں پہلی مرتبہ شدید بحران کا سامنا ہے۔ان کے ماتحت ایک شہراس وقت حکومت مخالف مظاہرین کے قبضے میں ہے جبکہ پُرتشدد احتجاج کی لہر متعدد شہروں اورقصبوں تک پھیل چکی ہے۔
طرابلس(بى بى سى) لیبیا کے باغیوں نے تیل کی پیداوار کے حوالے سے اہم شہر اجدابیا پر قبضے کے بعد مغربی کی سمت پیشقدمی شروع کر دی ہے۔اتحادی افواج کے طیاروں کی سات روز کی مسلسل بمباری کے بعد باغیوں نے اجدابیا پر دوبارہ قبضہ کر لیا تھا۔
غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین) شمالی غزہ کی پٹی پر اتوار کی صبح اسرائیلی فضائی حملے میں دو فلسطینی شہید ہو گئے۔غزہ میں ایمبولینس اور ایمرجنسی سروس کے ترجمان ادھم ابو سلمیہ نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا اسرائیلی جہازوں نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیا کی السکہ روڈ پر ایک گاڑی کو میزائل سے نشانہ […]
کابل(ايجنسياں) جنوبی افغانستان میں نیٹو فورسز کے تازہ فضائی حملے میں مزید کئی افغان شہری مارے گئے ہیں،کابل میں نیٹو کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جنوبی صوبہ ہلمند کے ضلع نائوزاد میں نیٹو فورسز نے دوگاڑیوں کو نشانہ بنایا جس میں مبینہ طور پر طالبان جنگجو سوار تھے.