عراق: صوبائی کونسل کی عمارت پر حملہ‘ 3 ارکان اسمبلی سمیت 45 ہلاک

عراق: صوبائی کونسل کی عمارت پر حملہ‘ 3 ارکان اسمبلی سمیت 45 ہلاک
iraq_bombing_2بغداد(خبرایجنسیاں)عراق کے شہر تکریت میں مسلح افراد کا صوبائی کونسل کی عمارت پر حملہ‘ دو طرفہ فائرنگ کے دوران3 ارکان اسمبلی سمیت55 افراد ہلاک ہوگئے۔

عراقی پولیس کے مطابق منگل کو مسلح افراد نے تکریت میں واقع صوبائی کونسل کی عمارت میں دھاوا بول کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 ارکان اسمبلی سمیت55 افراد ہلاک اور 95 زخمی ہوگئے۔
مغربی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی دوپہر تکریت میں واقع صوبائی کونسل کی عمارت کے باہر ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے فوری بعد حملہ آور صوبائی کونسل کی عمارت میں اندھا دھند فائرنگ اور ہینڈ گرنیڈ پھینکتے ہوئے گھس گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے سیکورٹی فورسز کی وردیاںپہن رکھی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے خودکش جیکٹس پہن رکھی تھیں۔ واقعہ کے بعد تکریت میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی گورنر احمد اللہ نے بتایا کہ عراق کے شمال میں واقع تکریت شہرمیں صوبائی کونسل کی عمارت پر مسلح افراد نے قبضہ کیا جس کے بعدسیکورٹی فورسز نے قبضہ چھڑانے کیلئے بلڈنگ کو گھیرے میں لے کر آپریشن کیا جس میں 7 مسلح افراد اور 3 ارکان اسمبلی سمیت 55 افراد ہلاک ہوگئے۔
مغربی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی حکام نے القاعدہ کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں