تیسری انتفاضہ کی اپیل پر مبنی فیس بک پیچ کے بارے میں نصف ملین افراد نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔ یاد رہے کہ مئی میں فلسطینی قیام اسرائیل کی سالگرہ کو “یوم نکبہ” کے طور پر مناتے ہیں۔
اسرائیلی حکومت نے اپنے وزیر اطلاعات کے توسط سے فیس بک کے بانی مارک ٹسوکربرج سے تیسری فلسطینی اتنفاضہ بپا کرنے سے متعلق صفحہ بند کرانے کی درخواست کی۔ اسرائیلی وزیر اطلاعات یولی اڈلشٹائین نے فیس بک کے بانی کو اپنے مراسلے میں کہا فلسطینی انتفاضہ سے متعلق آپ کی ویب سائٹ پر صفحہ اسرائیل مخالف جذبات ابھارنے کے زمرے میں آتا ہے، لہذا اسے فی الفور فیس بک سے ہٹایا جائے۔
صہیونی وزیر اطلاعات کی فیس بک پر مبینہ اسرائیل مخالف صفحے کی بندش کے مطالبے کے بعد عوام کی ایک بڑی تعداد نے اسے پسند کرنا شروع کر دیا۔ فیس بک نے صفحہ بند کرنے بارے میں کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا۔
پہلی فلسطینی انتفاضہ دسمبر 1987ء میں شروع ہوئی جو 1993ء کو اوسلو امن معاہدے تک جاری رہی۔ دوسری فلسطینی انتفاضہ سنہ 2000 میں ارئیل شیرون کے مسجد اقصی میں داخلے کی ناپاک جسارت کے موقع پر شروع ہوئی اور پانچ سال تک جاری رہی۔

آپ کی رائے