طرابلس(العربیہ ڈاٹ نیٹ) لیبیا میں عینی شاہدین نے اطلاع دی ہے کہ باغیوں کی جانب سے دارالحکومت طرابلس کا گھیرا تنگ کیے جانے کے بعد شہر میں شدید لڑائی اور زور دار دھماکے ہوئے ہیں۔ کرنل قذافی کی وفادار فوجوں اور باغیوں کے درمیان شدید فائرنگ جاری ہے۔ طرابلس کے قریب بڑے شہروں زلیتن اور […]
دبئی(العربیہ ڈاٹ نیٹ) لیبی صدر معمر قذافی کے دست راست عبدالسلام جلود کی علاحدگی کو سیاسی مبصرین کرنل قذافی کی حکومت کے لئے بہت بڑا دھچکا قرار دے رہے ہیں۔ اختلافات کی وجہ سے کرنل قذافی سے اپنی راہیں الگ کرنے والے لیبیا کے دوسرے اہم رہ نما ملک کے متعدد اہم سیاسی اور خارجی […]
طرابلس(ايجنسياں) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ لیبیا میں باغی دارالحکومت طرابلس کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔
دبئی(العربیہ ڈاٹ نیٹ) لیبیا میں کرنل مُعمر قذافی کے خلاف بر سر جنگ باغیوں کی عبوری انقلابی کونسل نے بتایا ہے کہ کونسل کی زیر نگرانی قائم عبوری حکومت سے استعفیٰ لے لیا گیا ہے۔ نیز کابینہ کے استعفے کے ساتھ کئی سرکردہ عہدیداروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
دبئی/بنغازی(العربیہ ڈاٹ نیٹ) لیبیا میں کرنل معمر قذافی کے خلاف سرگرم باغیوں کی انقلا بی کونسل نےبتایا ہے کہ عبوری کونسل کے سربراہ میجر جنرل عبدالفتاح یونس کو ان کے دو قریبی ساتھیوں سمیت پر اسرار طور پر قتل کر دیا گیا ہے۔
ڈھاکا (اے پی پی) بنگلہ دیش نے اسلام کو بطور قومی مذہب برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی جانب سے ملک کی سیکولر حیثیت کی بحالی کی کوششوں کے باوجود منگل کو وزیر شفیق احمد نے اعلان کیا ہے کہ اسلام بدستوربنگلہ دیش کا ریاستی مذہب رہے گا جبکہ ہندوؤں، […]
دوشنبی(ثناءنیوز) وسطی ایشیا کے مسلم اکثریتی ملک تاجکستا ن میں حکومت نے 18 سال سے کم عمر نو جوانوں کے مسا جد جانے پر پا بندی عائد کر دی ہے ۔ تاجک حکومت کے اس نئے قانو ن کے تحت 18 سا ل سے کم عمر کسی بھی نو جو ان کو مسجد ، چر […]
تیونس(ایجنسیاں) عرب ملک تیونس کی ایک عدالت نے سعودی عرب میں جلا وطنی کی زندگی بسر کرنے والے سابق معزول صدر زین العابدین بن علی اوران کی اہلیہ لیلیٰ طرابلسی کو ان کی عدم موجودگی میں 35 سال قید اور بھاری جرمانوں کی سزاؤں کا حکم دیا ہے۔ سابق صدر اور ان کی اہلیہ کو […]
مشرقی افریقہ(بی بی سی) صومالیہ کے وزیر داخلہ عبدالشکور شیخ حسن موگادیشو میں ہونے والے ایک خود کش حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ پر حملہ کرنے والی بمبار وزیر داخلہ کی اپنی بھتیجی تھی جس نے شدت پسند گروپ الشہاب میں شمولیت حاصل کر لی تھی۔
طرابلس،برسلز،صنعاء (ایجنسیاں)لیبیا کے شہر طرابلس پر نیٹو کی جانب سے ساٹھ سے زائد راکٹ فائر کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں31 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ قذافی کی بیٹی نے برسلز میں نیٹو کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ دائر کردیا ہے ۔