امریکی فوج میں خواتین فوجیوں پرجنسی تشدد کے واقعات میں اضافہ

امریکی فوج میں خواتین فوجیوں پرجنسی تشدد کے واقعات میں اضافہ
afghan_nato2نیو یارک (آن لائن)امریکی فوج میں خواتین فوجیوں پرجنسی تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوگیا اور ہر تیسری خاتون فوجی کا کہنا ہے کہ اس کو زبردستی جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جن میں سے کئی واقعات رپورٹ ہوئے اور کئی ایسے ہیں جس میں خواتین نے خاموشی اختیار کئے رکھی .

اینٹی وار گروپ کوڈینگ کی شریک بانی میڈی یمنجمن نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران بتایا کہ فوج میں جنسی تشدد کا شکار بننے والی خواتین فوجیوں میں بعض کو بدقسمتی سے عراق اور افغانستان میں بھی تعینات کر دیا گیا ہے جہاں ان کو مسلسل اس اذیت سے گزرنا پڑا.
انہوں نے بتایا کہ محکمہ خارجہ کے اعدادوشمار کے مطابق2009 ء میں3230 واقعات رپورٹس ہوئے ہیں جس میں مرد فوجیوں نے ساتھی خواتین فوجیوں پر جنسی حملے کئے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں