مقبوضہ القدس(ایجنسیاں) امریکا میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کے آغاز سے چند گھنٹے قبل مقبوضہ مغربی کنارے میں مبینہ طور پر بعض مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی ہے جس کے نتیجے میں اس میں سوار چار یہودی ہلاک ہو گئے ہیں۔
کابل (خبر ایجنسیاں ) مشرقی افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکے میں5 امریکی فوجیوں سمیت 6اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے۔ الجزیره کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ، 4 روز میں مختلف واقعات کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد23 ہو گئی.
جبہ،سوڈان(ایجنسیاں) جنوبی سوڈان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں ستاون ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہو گئے ہیں اور حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بارشیں جاری رہنے سے صورت حال مزید خراب ہو سکتی ہے۔
واشنگٹن(ايجنسياں) امریکہ میں سینٹکام کے دورے پر جانے والے پاک فوج کے وفد کو ایئر پورٹ پر جہاز سے اتا ر کر پو چھ گچھ کی گئی ۔واقعے کیخلاف فوجی حکام نے سینٹکام کے اجلاس میں شرکت نہیں کی. واقعہ ڈیلاس ایئر پورٹ پر پیش آیا ۔
مقبوضہ بیت المقدس(مرکزاطلاعات فلسطین) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایک بارپھرکہا ہے کہ آئندہ ماہ سے فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاری پرعائد عارضی پابندی کی مدت کے ختم ہوتے ہی یہودی کالونیوں میں توسیع کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا سرکاری موقف یہی ہے کہ یہودی آبادکاری […]
سری نگر (اے ایف پی ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 10 نوجوان شہید ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں کنٹرول لائن کے قریب پیش آیا ۔
کابل (ایجنسیاں) افغانستان کے جنوبی علاقے میں طالبان کے دو بم حملوں میں مزید سات امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
كيليفورنيا (ايكنا) امريكہ كی رياست كيليفورنيا میں پہلی اسلامی يونيورسٹی نے باقاعدہ كام شروع كر ديا ہے۔
القدس(العربیہ) اسرائیل کی ایک انتہا پسند یہودی تنظیم کے سربراہ اور ربی عوفا دیا یوسف نے فلسطینی قوم اورصدرمحمود عباس کے حق میں بد دعا دی ہے۔ یہودی مذہبی پیشوا کا کہنا ہے کہ “خدا فلسطینیوں اور محمود عباس المعروف ابو مازن کو کسی متعدی اور موذی مرض میں مبتلا کرے اور انہیں فنا کرے”۔
واشنگٹن(العربيہ۔نیٹ) ایتھوپیائی حکومت کی جانب سے اسلام کی پہلی ہجرت کے مقام پر یادگاری مسجد تعمیر کرنے کی اجازت دینے سے انکار کے بعد ایتھوپیا کے مسلمانوں نے امریکا میں پہلی ہجرت کی یاد میں مسجد اور کمیونٹی سینٹر تعمیر کر لیا۔ مسجد کی تعمیر اسلام کی پہلی ہجرت کی یاد اور ایتھوپیا ئی حکومت […]