کردعالم دین کی جیل سے رخصت کینسل، دوبارہ جیل روانہ

کردعالم دین کی جیل سے رخصت کینسل، دوبارہ جیل روانہ
mamousta-saifollahممتاز کرد عالم دین ماموستا سیف اللہ حسینی کو ایرانی حکام نے واپس جیل بھیج دیاہے، ماموستاحسینی رخصت پر ’’حاجی آباد بیستون‘‘ جیل سے باہر آئے تھے کہ آپ کی رخصت کو کینسل کرکے کرمانشاہ ’’دیزل آباد‘‘ کی سنٹرل جیل منتقل کردیاگیا۔

شیخ سیف اللہ حسینی کو دوران قید صرف تین مرتبہ رخصت لینے کی اجازت دی گئی ہے، اس دوران آپ کو قیدیوں کے بنیادی حقوق سے بھی محروم رکھاگیا۔
’سنی آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق کردذرائع ابلاغ نے کہاہے ماموستا سیف اللہ حسینی کی جیل منتقلی کی وجہ آپ کے اور دیگر سنی قیدیوں کی جیل حکام کی غیرقانونی درخواست کے ردکرنے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ ’اسلام کرد‘ کے مطابق جیل حکام نے عاشورا کے موقع پر ماموستاحسینی پردباؤ ڈالا تھا کہ وہ دیگر اہل سنت قیدیوں سمیت سینہ کوبی وزنجیرزنی کی تقریبات میں شرکت کریں، لیکن آپ نے ایسا کرنے سے انکار کیا تھا اور بات تک جھڑپ تک پہنچ گئی تھی مگرسنی عالم دین نے مزاحمت کرکے استقامت کی تھی۔
یاد رہے کرد سنی عالم دین سیف اللہ حسینی ایران کے مغرب میں واقع ’’جوانرود‘‘ شہر کی مسجدخاتم الانبیاء کے پیش امام اور ’’تحریک مکتب قرآن کردستان‘‘ کے مرکزی شورا کے رکن ہیں۔ اب تک آپ کو مختلف الزامات کے تحت مثلا نماز جمعہ وعیدین اور پنج وقتہ نمازوں کی امامت و قائم کرنے، امر بالمعروف ونہی عن المنکر جیسے امور کے الزام میں جیل اور جبری جلاوطنی کی سزا سنائی جاچکی ہے۔ یہ الزامات درحقیقت اہل سنت کے عقائد و ضروری اعمال میں شمار ہوتے ہیں۔
آخری مرتبہ آپ کو اس لیے پابند سلاسل کیا گیا کہ آپ نے جوانرود کے مضافات میں واقع ایک پیٹرول پمپ کی مسجد’باباجانی‘ میں جمعے کی نماز قائم کی تھی۔ اس ’الزام‘ میں ’’عدالت برائے علماء‘‘ نے آپ کو30 مہینہ قید اور اس کے بعد چھ سال جلاوطنی کی سزا سنائی جو صوبہ اصفہان کے شہر ’’سمیرم‘‘ میں گزارنے ہوں گے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں