مقبوضہ بیت المقدس(مرکز اطلاعات فلسطین) مقبوضہ بیت المقدس کے خلاف شرانگیزی اور مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے صہیونی مطالبے میں ایک مرتبہ پھر تیزی آئی ہے. یہودیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے مقام پر ہیکل کی تعمیر کا مطالبہ ایک ایسے وقت میں زور پکڑ رہا ہے جب دوسری جانب قابض اسرائیل نے شہرمیں یہودی سرگرمیوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے.
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ جمعرات کے روز سے بیت المقدس میں “حریدم یہودی سوسائٹی” کے زیراہتمام جاری پانچ روزہ یہودی عالمی کانفرنس میں دنیا بھر کے یہودیوں اور اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں مسجد اقصیٰ کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کی تعمیر پر صرف کریں.
کانفرنس کے اسرائیلی اور دنیا بھر سے آئے یہودی مقررین نے نہ صرف مسجداقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کا مطالبہ کیا بلکہ اس مذموم مقصد کےطریقہ کار کے بارے میں کئی اہم فارمولے بھی پیش کیے گئے ہیں.
یہودی کانفرنس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اب معاملہ صرف تقریروں اور بیانات تک محدود نہیں رہا بلکہ اسرائیلی حکومت اور دنیا بھر کے یہودیوں کو بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی کی فوری تعمیر کا آغاز کرنا چاہیے.
کانفرنس کےشرکاء نے اس امر پر اتفاق کیا کہ اگر اسرائیلی حکومت ہیکل سلیمانی کی تعمیر کا اعلان کر دے تو وہ اس اعلان پر عمل درآمد کے لیے صہیونی حکومت کے ساتھ ہرممکن تعاون کے لیے تیار ہیں.
خیال رہے کہ یہودیوں کی جانب سے ہیکل سلیمانی کی تعمیر کا مطالبہ پہلی مرتبہ سامنے نہیں آیا بلکہ ماضی میں بھی یہودی پوری شدومد کے ساتھ یہ مطالبہ اٹھاتے رہے ہیں، تاہم حالیہ دنوں میں ایک جانب اسرائیل نے بیت المقدس اور مسجد اقصٰی کے گرد یہودی بستیوں کی تعمیر میں اضافہ کر دیا ہے اور دوسری جانب یہودی حکام نے مسجد اقصیٰ کی بنیادوں کی کھدائی کا کام بھی تیز کر دیا ہے.
داریں اثناء مسجد اقصیٰ کی تعمیرومرمت کے ذمہ دار ادارے”اقصیٰ فاٶنڈیشن” نے اپنے ایک تازہ بیان میں صہیونی کانفرنس کے فیصلوں اور مطالبات کومسجد اقصیٰ کےخلاف ایک سنگین سازش قرار دیا ہے. بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل دانستہ طور پر انتہا پسند یہویوں کی کا نفرنسوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے تاکہ مسجد اقصیٰ کو شہید کر کے اس کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کا آغاز کیا جا سکے.
اقصیٰ فاٶنڈیشن کا کہناہے کہ یہودیوں کے مسجدا قصیٰ کےخلاف جنون میں میں بے پناہ اضافہ ہوگیاہے. ایسے میں مسلم امہ کو قبلہ اول کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کرنا ہوں گے.

آپ کی رائے