پرویز مشرف کے قتل کیلئے مجھ سے کئی لوگوں نے رابطہ کر لیا، طلال بگٹی

پرویز مشرف کے قتل کیلئے مجھ سے کئی لوگوں نے رابطہ کر لیا، طلال بگٹی
tallalکوئٹہ(این این آئی) جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ طلال بگٹی نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کوقتل کرنے کے لئے مجھ سے کئی لوگوں نے رابطہ کیاہے ، میں اپنی بات پر اب بھی قائم ہوں کہ جو بھی پرویز مشرف کو قتل یا اس کا سر قلم کرے گا اسے ایک ارب روپے مالیت کی زمین دی جائے گی.

مجھے اس سلسلے میں نیو یارک کے مختلف علاقوں سے فون آرہے ہیں یہ علاقے اسی طرح ہیں جس طرح کوئٹہ ، مچھ ، مستونگ ، وہاں رہنے والے مذکورہ افراد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف اس وقت برطانیہ اور امریکہ میں رہتا ہے جہاں بھی موقع ملا اسے قتل کر دیا جائے گا.
گذشتہ روز یہاں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں پرویز مشرف کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ کراچی آئے اور لال مسجد کی بے حرمتی، معصوم بچوں کے قتل اور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر خود کو قتل کرائے ورنہ اسے نہیں چھوڑا جائے گا ۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں