راولپنڈی (ثناءنیوز ) ملک کی تمام دینی جماعتوں نے ہر قیمت پر ناموس رسالت کے تحفظ کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر اتفاق کرتے ہوئے اس حوالے سے منظم اور بھر پور تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بھر پور مظاہرے ، ریلیاں اور ہڑتالوں کے […]
سٹاک ہوم(بى بى سى) برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے سویڈن میں سنیچر کی شام ہونے والے بم حملوں کے سلسلے میں بیڈفورڈ شائر میں ایک مکان کی تلاشی لی ہے۔
کابل(ایجنسیاں) افغانستان کے جنوب میں طالبان کے حملے میں چھ غیر ملکی فوجی مارے گئے ہیں۔ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے مارے جانے والوں کی شہریت فی الحال واضح نہیں کی۔ افغانستان کے جنوبی صوبوں میں تعینات افواج کی اکثریت امریکیوں کی ہے۔ جنوبی افغانستان کےشہر قندھار میں گزشتہ روز […]
پرسٹینا(بى بى سى) کوسوو میں سربیا سے آزادی کے تین سال بعد منعقد ہونے والے پہلے پارلیمانی انتخابات میں وزیراعظم ہاشم تھاچی نے فتح حاصل کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔انہوں نے یہ اعلان اپنے حامیوں سے خطاب کے دوران کیا۔
نئی دہلی (این این آئی) دارالعلوم دیو بند کے مہتمم مولانا مرغوب الرحمان قاسمی گذشتہ روز 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔وہ گزشتہ 30سال سے دارالعلوم دیو بند کے منصب پر فائز رہے۔
قندھار/ہلمند/ قندوز (اے ایف پی/رائٹرز/ایجنسیاں) افغانستان میں صوبہ قندھار،قندوزاورہلمند میں مختلف بم دھماکوں میں ایک درجن سے زائد امریکی فوجی و افغان سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین) فلسطینی شہر غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان تازہ جھڑپوں میں دو فلسطینی مزاحمت کار شہید اور جوابی کارروائی میں دو صہیونی فوجی زخمی ہو گئے ہیں جبکہ دوسری جانب غزہ کے وسط میں البریج مہاجر کیمپ میں ایک دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے […]
سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران یکم جنوری1989ء سے10 دسمبر 2010ء تک تقریباً گزشتہ 21 برس کے دوران 93,537 بے گناہ کشمیریوں کو قتل کیا جن میں سے 6,981 کو دوران حراست قتل کیا گیا۔
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈرون حملوں کے خلاف اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا،جس میں قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے ڈرون حملوں کے متاثرین اور سول سوسائٹی کے ارکان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔
کابل (ایجنسیاں) افغانستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں متعدد نیٹو فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ ننگرہار کے ضلع سرخ رود میں چیک پوسٹ کے قریب سکیورٹی فورسز کی طرف سے روکے جانے پر خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔