اسلام آباد(بى بى سى) پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں حکام کے مطابق پولیٹکل انتظامیہ کے دفتر کے باہر دو خودکش دھماکوں میں چالیس سے زائد افراد ہلاک جبکہ سو کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اسلام آباد(جسارت)مہنگائی، بیروزگاری اور لاپتا افراد کی عدم بازیابی کے خلاف جماعت اسلامی پاکستان نے پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے ڈی چوک پر اتوار کو دھرنا دیا۔ دھرنے میں شرکت کے لیے اسلام آباد، چکوال، راولپنڈی، اٹک اور دیگر قریبی شہروں سے جماعتِ اسلامی کے کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن) افغان صوبے پکتیا میں اتحادی فوجی اڈے کے قریب خودکش حملے میں2ناٹو فوجیوں سمیت21 افراد اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ لوگر میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں7اہلکار مارے گئے۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
واشنگٹن(بی بی سی) وکی لیکس نے دنیا بھر میں اہم تنصیبات کی ایک ایسی فہرست جاری کی ہے جنہیں امریکی اپنی قومی سلامتی کے لیے اہم قرار دیتا ہے۔ فروری سن دو ہزار نو کو امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے دنیا بھر میں اپنے سفارتخانوں سے کہا تھا کہ وہ تمام ایسی تنصیبات کی فہرست تیار […]
کراچی (اسٹاف رپورٹر )اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم سمیع اﷲ حسینی نے کہا ہے کہ توہین رسالت قانون میں ترمیم کی ناپاک جسارت کرنے والے یہود و نصاری کے آلہ کار ہیں۔
برسلز (جنگ نیوز) اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل میں بلوچ نمائندہ مہران بلوچ نے یورپین پارلیمنٹ کے ارکان سے کہا ہے کہ پاک فوج نے بلوچستان میں آبنائے ہرمز پر تین اسٹریٹجک اہمیت کے مقامات کوہلو، سوئی اور گوادر میں تین فوجی چھاؤنیاں تعمیر کرنے کی تجویز دی ہے۔
قاہرہ (خبرایجنسیاں) مصر میں پارلیمانی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اتوار کے روز منعقد ہو رہا ہے۔ حزب اختلاف کی جماعتوں اخوان المسلمون اور الوفد نے پہلے مرحلے میں ناکامی اور حکومتی جماعت نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کی شاندار کامیابی کے بعد دوسرے مرحلے کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔
بغداد(ایجنسیاں) عراق کے دارالحکومت بغداد میں پے در پے کار بم دھماکوں میں بعض ایرانی زائرین سمیت چودہ افراد ہلاک اور اسی سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔
اسلام آباد(خبرایجنسیاں) وکی لیکس کے تازہ انکشافات کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے جنرل ڈیوڈ پیٹریاس سے دریافت کیا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے پاکستان کو امداد ملتی تھی تو اس کے لاکھوں ڈالرکہاں گئی؟ جس پر جنرل پیٹریاس نے جواب دیا کہ امداد کی تقسیم کے نئے طریقوں […]
کراچی (رپورٹ: جنگ نیوز) کل جماعتی حریت کانفرنس جموں و کشمیر کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو بھارتی فورسز نے بارہویں بار سری نگر کی جامع مسجد میں نماز جمعہ پڑھانے سے جبراً روک دیا ہے۔