برطانیہ : اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

برطانیہ : اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ
muslim-new-britishلندن (جنگ نیوز) برطانیہ میں اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور منگل کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ایک لاکھ کے قریب افراد اپنے مذہب چھوڑ کر مسلمان ہو گئے ہیں۔ ان میں سفید فام خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

فیتھ میئرز آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق 2001ء تک 60 ہزار برطانوی باشندوں نے اسلام قبول کیا تھا جبکہ اب یہ تعداد 90 ہزار سے ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
سوان سی یونیورسٹی کے کیوین بروس نے فیتھ میئرز کے لئے ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ برس برطانیہ میں 5200 افراد نے اسلام قبول کیا۔
122 نومسلموں سے کئے گئے سروے کے مطابق گزشتہ سال مسلمان ہونے والوں میں سے 56 فیصد سفید فام برطانوی باشندے ہیں اور ان میں 62 فیصد سفید فام خواتین بھی شامل ہیں۔ مسلمان ہونے والوں کی اوسط عمر 27 سال ہے۔
رپورٹ کے مطابق نومسلم افراد کی بڑی تعداد نے شکوہ کیا ہے کہ انہیں مسلمان بننے کے فوراً بعد اپنے خاندانوں کی جانب سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم ان کا رویہ بتدریج درست ہوتا گیا۔
نومسلموں کی ایک بڑی تعداد خود کو برٹش اور مسلمان تصور کرتی ہے اور اسے برطانوی معاشرے اور کلچر میں کوئی تضاد نظر نہیں آتا۔ یہ نومسلم سمجھتے ہیں کہ اسلام قبول کرنے سے قبل ان کی زندگی بے مقصد تھی۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں