مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کے لیے 21 ملین شیکل کا نیا اسرائیلی بجٹ منظور

مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کے لیے 21 ملین شیکل کا نیا اسرائیلی بجٹ منظور
quds_0مقبوضہ بیت المقدس(ثناء نیوز)مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی بلدیہ نے شہر کو صہیونیوں کا گڑھ بنانے کے لیے مزید 21 ملین شیکل کے خطیر بجٹ کی منظوری دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی بلدیہ نے یہ خطیر رقم بظاہر بیت المقدس کی شاہراں کو ازسرنو تعمیر کرنے اوران میں ترمیم وتوسیع کے منصوبے کے لیے منظور کی ہے تاہم اس کا اصل مقصد یہودیوں کی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں اضافہ کرنا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی بلدیہ نے تین روز قبل بیت المقدس کی سڑکوں کی تعمیروتوسیع کی مد میں 21 ملین شیکل کی رقم منظور کرنے کے لیے بلدیاتی کونسل میں بل پیش کیا تھا، جسے جمعرات کے اجلاس میں زیرغورلایا گیا اورمختصر بحث کے بعد یہ رقم منظورکرلی گئی ہے۔
ادھرصہیونی بلدیہ کے محکمہ مالیات کے سربراہ ڈیوڈ ہداری نے کہا ہے کہ نئی تعمیرات سے شہرمیں یہودیوں کی بالادستی میں اضافہ ہو گا اور یہودیوں کو مزید شہری سہولیات فراہم کی جا سکیں گی

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں