قاہرہ: تحریر اسکوائر میدان جنگ بن گیا،مزید 3افراد ہلاک،1500زخمی

قاہرہ: تحریر اسکوائر میدان جنگ بن گیا،مزید 3افراد ہلاک،1500زخمی
egypt_freeقاہرہ(ايجنسياں) قاہرہ میں حکومت مخالف مظاہرین اور صدر حسنی مبارک کے حامیوں میں جھڑپیں رات بھر جاری رہیں ۔ ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے جبکہ 1500 افراد زخمی ہیں ۔

امریکا نے تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی اور اقتدار کی فوری منتقلی کا مطالبہ کیا ہے ۔ تاہم صدر مبارک نے اقتدار سے علیحدگی کا مطالبہ مسترد کردیا ہے ۔
مصرکے صدر نے آئندہ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا لالی پاپ دیکر مظاہرین کو رام کرنے کی کوشش کی ، لیکن ناکامی کے بعد انہیں مزہ چکھانے کیلئے اپنے حامیوں اور سادہ لباس پولیس اہل کاروں کو میدان میں اتاردیا ۔ اس کے نتیجے میں قاہرہ کا مرکزی چوک تحریر اسکوائر میدان جنگ بن گیا ۔
پُرتشدد واقعات کا دن میں شروع ہو نے والا سلسلہ رات بھر جاری رہا ۔ وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں بھی آتی رہیں ۔
صدر مبارک کے حامی اونٹوں اور گھوڑوں پر سوار ڈنڈے لے کر آئے اور مظاہرین پر ٹوٹ پڑے ۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی ۔ انہوں نے پٹرول بم بھی پھینکے جن سے گاڑیوں میں آگ لگ گئی ۔ جواب میں مظاہرین نے پتھراؤ کیا اور تحریر اسکوائر میں گھسنے کی اُن کی کوشش ناکام بنادی ۔
ایمبولینسیں تحریر اسکوائر آتی اور زخمیوں کو لے کر اسپتال جاتی رہیں ۔ لیکن مظاہرین کے حوصلے برقرار ہیں ۔ ان کا مقصد اور مطالبہ ایک ہی ہے ۔ صدر حسنی مبارک کی اقتدار سے فوری علیحدگی ۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں