مصر :مظاہرے جاری ،ملین مارچ اور عام ہڑتال کا اعلان

مصر :مظاہرے جاری ،ملین مارچ اور عام ہڑتال کا اعلان
egypt_8قاہرہ(خبررساں ادارے) مصر میں مظاہرین نے آج صدر حسنی مبارک  کی حکومت کے خاتمے کے لئے ملین مارچ اورعام ہڑتال کی کال دیدی جبکہ صدر حسنی مبارک نے نئے وزیراعظم احمد شفیق کو ہدایت کی ہے کہ ملک میں جمہوریت لانے کے لئے وہ اپوزیشن  سے مذاکرات کریں۔ اسرائیل نے امریکہ یورپ اور دیگر ممالک میں موجود اپنے سفارتکاروں  کو کہا ہے کہ وہ مصری صدر حسنی مبارک کیلئے حمایت حاصل کریں۔

فرانسیسی خبررساں  ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے مظاہروں کے ایک منتظم عید محمد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ روزیہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ عام ہڑتال شروع کی جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ منگل (آج) قاہرہ میں ملین  مین مارچ بھی کیا جائے گا اور عام ہڑتال حسنی مبارک کی حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی۔
دریں اثناء حسنی مبارک  نے حکومت بچانے کیلئے اپنے 30 سالہ دورے اقتدار  میں پہلی دفعہ نائب صدر اور  نئے وزیراعظم کو مقرر کیا ہے ۔ حسنی مبارک نے نئی کابینہ سے حلف لے لیا ہے ان کی نئی کابینہ میں وزیرخارجہ کو برقرار رکھا گیا ہے  جبکہ  وزیر داخلہ حبیب  کو تبدیل کرکے سابق پولیس جنرل محمد واغدی کو لایا گیا ہے۔
دریں اثناء بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق مصری صدر حسنی مبارک   نے نئے وزیراعظم احمد شفیق کو ہدایت کی ہے  کہ وہ اپوزیشن  سے مذاکرات کرکے  ملک کو بتدریج  جمہوریت کی طرف  لے جانے کی کوئی راہ تلاش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مذاکرات کے ذریعے سیاسی ، قانونی اور پارلیمانی  ریفارمز کرکے ملک میں جمہوریت لانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ  حکومت کو حکم دیا ہے کہ ملک میں افراط زر میں کمی لائے  غریب طبقے   کی  امداد کے لیے فنڈز  مہیا کرے  جبکہ برطانوی  اخبار سنڈے ٹائمز   کی رپورٹ کے مطابق حسنی مبارک دو قریبی   مشیروں  ، نئے منتخب  نائب صدر  عمر سلمان اور وزیر دفاع  محمد تنتاوی نے حسنی مبارک کو مشورہ  دیاہے کہ وہ  ملک چھوڑ کر چلے جائیں  اور واشنگٹن   حکام ان کے  بغیر   مصر قبول  کرنے کے لیے تیار ہیں   جبکہ 75 سالہ سلمان واشنگٹن   کی جانب سے حمایتی   فون کال کے منتظر ہیں   اور واشنگٹن حکام  لیفٹیننٹ جنرل عمر سلمان کو استحکام کا جزیرہ   سمجھتے ہیں۔
ادھر مصر کے سرکاری ٹی وی نے رپورٹ  کی ہے کہ مظاہرین  کی جانب سے ملین  مین   مارچ کی کال کو ناکام  بنانے کے لیے حکومت نے ملک میں ٹرینوں کی آمدورفت بند  کردی ہے  دریں اثناء   برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق  الائیڈ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے  سینئر یگزیکٹو رافیل رابرٹس نے بتایا کہ نہر سویز  سے گزرنے والے بحری جہازوں  کو کوئی براہ راست خطرہ لاحق نہیں ہے ۔  
دریں اثناء فرانسیسی  خبررساں ادارے کے مطابق  اسرائیلی اخبار  کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ نے امریکہ ، یورپ اور دیگر ممالک میں موجود اپنے  سفارتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ  یہ حسنی مبارک کیلئے حمایت حاصل کریں اور مغرب کو یہ باور کرائیں کہ حسنی مبارک کی حکومت مغرب کے مفاد اور مشرق وسطیٰ میں استحکام  کے لیے ضروری ہے ، تاہم اسرائیلی وزارت خارجہ نے اس کی تصدیق  یا تردید کرنے سے معذرت کرلی ہے  ۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں