یوسف القرضاوی 30 سال بعد آج تحریر اسکوائر قاہرہ میں جمعہ پڑھائیں گے

یوسف القرضاوی 30 سال بعد آج تحریر اسکوائر قاہرہ میں جمعہ پڑھائیں گے
qaradawi_01دبئی(العربيہ۔نت) مصر میں سابق صدرحسنی مبارک کے اقتدار کےخاتمے کے بعد ملک میں گھٹن کی فضاء میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔ ادھر قطر کے مفتی اعظم اور ممتازعالم دین ڈاکٹر یوسف القرضاوی تیس سال بعد آج قاہرہ میں تحریر اسکوائرمیں نماز جمعہ کا خطبہ دیں گے۔ تحریر اسکوائر قاہرہ کا سب سے بڑا گراٶنڈ ہے جس میں لاکھوں افراد نے اڑھائی ہفتوں کے احتجاج میں حسنی مبارک کا تختہ الٹ کر رکھ دیا تھا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق قطری عالم دین اور انٹرنیشنل علماء کونسل کے چیئرمین شیخ یوسف القرضاوی قاہرہ پہنچ چکے ہیں، ان کے ساتھ عرب ممالک اور دیگر اسلامی دنیاکے کئی علماء بھی قاہرہ آئےہیں جو ان کی اقتداء میں تیس سال بعد مصر میں نماز جمعہ ادا کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مصر کی حکمراں عسکری قیادت بھی تحریر اسکوائرمیں علامہ یوسف القرضاوی کی امامت میں نماز ادا کرے گی۔
نماز جمعہ کے خطبہ کے دوران فوج خود تحریر اسکوائر کا سیکیورٹی کنٹرول بھی سنھبالے گی اور گراٶنڈ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر فوج کا پہرا ہو گا۔
قطری شہریت رکھنے والے ممتاز فقیہ اور عالم دین ڈاکٹر یوسف القرضاوی نے حسنی مبارک کے دور میں اپنا آخری خطبہ ستمبر1981ء میں قاہرہ میں شاہی محل کے قریب عابدین گراٶنڈ میں عیدالاضحیٰ کا دیا تھا، جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ رہائی کے بعد انہیں مصر میں امامت و خطابت کی اجازت نہ تھی۔
مصری حکومت نے یوسف القرضاوی کے علاوہ دیگر سرکردہ علماء عبدالحمید کشک، محمد الغزالی مرحوم اور احمد المحلاوی سمیت کئی علماء کو امامت وخطابت سے روک دیا تھا۔
جرمن خبر رساں ایجنسی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتےہوئے شیخ یوسف القرضاوی نے بتایا کہ وہ آج قاہرہ میں تحریر اسکوائر میں لاکھوں کے مجمع میں جمعہ کاخطبہ دیں گے اور نماز جمعہ پڑھائیں گے۔
خیال رہے کہ ممتاز عالم دین علامہ یوسف القرضاوی کے مصر میں موجود اہل خانہ اور بچوں نے سابق صدر حسنی مبارک کےخلاف آزادی چوک میں مظاہروں میں بھرپور حصہ لیا تھا۔ ان کے فرزند عبدالرحمان یوسف، دو داماد ھشام مرسی اور انجینئر حسام خلف احتجاج میں پیش پیش رہے تھے۔ ھشام مرسی کو حسنی مبارک حکومت کے آخری ایام میں گرفتار کر لیا گیا تھا جنہیں دو روز قبل رہا کیا گیا ہے۔
ادھر مصری شہریوں بالخصوص”انقلاب گروپ 25 جنوری” نے کہا ہے کہ وہ شیخ یوسف القرضاوی کی اقتداء میں پہلے جمعہ کے خطبہ کے لیے لاکھوں عوام کا مجمع اکھٹا کریں گے۔ تحریر اسکوائر میں آج نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے قاہرہ سمیت دیگر شہروں سے بھی قافلوں کی آمد کی اطلاعات ملی ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں