ریمنڈڈیوس سی آئی اے کاایجنٹ ہے،برطانوی اخبارکاانکشاف

ریمنڈڈیوس سی آئی اے کاایجنٹ ہے،برطانوی اخبارکاانکشاف
rymond-davisلندن(جنگ نیوز)برطانوی جریدے گارجین نے انکشاف کیاہے کہ لاہورمیں دوپاکستانیوں کے قتل میں ملوث امریکی سفارتخانے کامبینہ اہلکارریمنڈڈیوس امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کاایجنٹ ہے اور وقوعہ کے روز لاہور میں خفیہ مشن پرتھا۔

امریکااورپاکستان میں کئے گئے انٹرویوزکی بنیادپراخبارنے اس امرکی تصدیق کی ہے کہ 36سالہ سابق خصوصی فوجی اہلکارسی آئی اے کاملازم ہے۔
پاکستان کے ایک انٹیلی جنس اہلکارنے اخبارکوبتایاکہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ریمنڈسی آئی اے کیلئے کام کررہا تھا،ریمنڈکے جاسوس ہونے کے انکشاف کے بعد اس کی رہائی کی کوششیں متاثرہوسکتی ہیں کیوں کہ امریکامصرہے کہ ریمنڈنے دونوں پاکستانیوں کواپنے دفاع میں قتل کیاتھا۔
اخبار کے مطابق پاکستانی حکام اس بات سے آگاہ ہیں کہ ریمنڈڈیوس سی آئی اے کااہلکارہے تاہم شدیدامریکی دباوٴکے باعث پاکستان نے اس معاملے پرچپ سادھ رکھی ہے۔
پاکستانی اہلکاروں کامانناہے کہ ریمنڈکی مددکو پہنچنے والی وہ گاڑی جس نے تیسرے پاکستانی کوکچل کرہلاک کردیا تھا ، اس میں سواردونوں افرادکاتعلق بھی سی آئی اے سے تھا مگر امریکا نے پاکستانی حکام کوان دوافراد سے تحقیقات کرنے کی اجازت نہیں دی۔
ایک پاکستانی انٹیلی جنس اہلکارکے مطابق مذکورہ دونوں افرادپاکستان سے امریکاپہنچ چکے ہیں۔اخبارکے مطابق امریکی میڈیا کو بھی ریمنڈکی سی آئی اے سے وابستگی کاعلم تھامگراوباما انتظامیہ کی درخواست پرمعاملے کوخفیہ رکھاگیا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں