کابل(ایجنسیاں)افغانستان کے شہر جلال آباد میں گزشتہ روز بینک پر ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 35 ہوگئی۔ جبکہ 70 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سات طالبان جنگجوؤں نے کابل بینک کی ایک برانچ پر مشین گنوں اور دستی بموں سے حملہ کیا اور اس کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا ڈالا۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والے 35 افراد میں عام شہریوں کے علاوہ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جو اپنی تنخواہیں لینے بینک پہنچے تھے، 70 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
طالبان نے بینک پر حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے بیان جاری کیاہے: جلال آبادشہرمیں واقع کابل بینک پرامارت اسلامیہ کےتین فدائین نےایسےوقت میں حملہ کیا،جب بینک سپیشل برانچ میں پولیس ،اینٹلےجنس اورسرکاری اہلکارلائن میں کھڑےتھے، فدائین نےپہلےپہل میں محافظوں کونشانہ بنایا اورفورابینک میں داخل ہوکر پولیس اہلکاروں پرہلکےہتھیاروں سےحملہ کیا، چونکہ پولیس اورسرکاری اہلکارتنگ احاطےمیں محصورتھے اسی وجہ سےمجاہدین کی فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں افرادہلاک وزخمی ہوئيں۔
طالبان ترجمان نے مزید کہاہے: حملےکےوقت پولیس کی اجتماع پرقریبی بارودبھری رکشےکادھماکہ ہوا،جس میں 25پولیس اہلکارجانی نقصانات سے دوچار ہوئيں.

آپ کی رائے