کابل (اے پی پی/ایجنسیاں)جنوبی افغانستان میں ایک بم دھماکے میں 3 اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ گزشتہ روز مشرقی افغانستان میں فوجی اڈے پر خودکش حملے میں زخمی3امریکی فوجی زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔البتہ طالبان نے ہلاکتوں کی تعداد بیس سے زائدبتائی ہے جو افغانستان کے مختلف اضلاع میں واقع ہوئیں۔
زاہدان(سنی آن لائن) خطیب اہل سنت زاہدان نے ایرانی صدراحمدی نژاد اور ان کی کابینہ کے حالیہ دورہ ’سیستان وبلوچستان‘ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکیدکی ایرانی اہل سنت کیساتھ روا رکھے جانے والے امتیازی سلوک کا خاتمہ ترقیاتی وفلاحی پیکجز سے زیادہ اہم ہے۔
طرابلس(بى بى سى) انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے حکومت کی حامی افواج پر مصراتہ میں کلسٹر بم استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے جس کے استعمال پر سو سے زائد ملکوں کی طرف سے پابندی لگائی گئی ہے۔
دوہا،بن غازی (ایجنسیاں)لیبیا کے شہر مصراتہ قذافی فورسز نے بمباری کرکے13افراد کو ہلاک کردیاہے،دوسری جانب لیبیا پر حملوں کے حوالے سے نیٹو وزرائے خارجہ کے مابین شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں.
مقبوضہ بیت المقدس(مرکز اطلاعات فلسطین)اسرائیلی حکومت کے پراسیکیوٹر جنرل یہودا فائینچائن نے وزیرخارجہ آوی گیڈور لائبرمین کےخلاف کرپشن کے الزامات کے تحت فرد جرم مکمل کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے.
اسلام آباد(العربیہ ڈاٹ نیٹ) پاکستان کے زیر انتظام قبائلی علاقے وزیرستان میں ایک مشتبہ امریکی ڈرون حملے میں کم از کم چھے افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں دو ڈرون طیاروں نے حصہ لیا۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع نے بتایا کہ یہ حملہ جنوبی […]
قاہرہ(خبرايجنسياں) مصر کے پراسیکیوٹر جنرل نے سابق صدر حسنی مبارک سے کرپیش اور بدعنوانی کے الزامات پر تفتیش سے پہلے انھیں پندرہ دن کے لیے حراست میں رکھنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
کابل(ایجنسیاں) افغانستان کے مختلف اضلاع میں طالبان کے حملوں میں 12 فرانسیسی فوجیوں سمیت 20سے زائد امریکی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔طالبان ذرائع نے متعددافغان فوجیوں کی ہلاکت وزخمی ہونے کا بھی دعوی کیا ہے۔
حیفا(العربيہ) اسرائیل میں ایک انتہا پسند تنظیم نے انٹرنیٹ پر صہیونی ریاست مخالف تحریروں اور آڈیو ویڈیو مواد کے ازالے کے لیے “یو ٹیوب کمانڈوز” کے نام سے ایک یونٹ تشکیل دیا ہے۔
دمشق(ایجنسیاں) شام کی سکیورٹی فورسز نے شمالی شہر بانیاس اور اس کے قریب واقع دو دیہات میں منگل کو حکومت مخالفین کے خلاف کریک ڈاٶن کیا ہے جس کے دوران متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں اور بیسیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔