مصری عبوری حکومت غزہ کی معاشی ناکہ بندی ختم کرانے کیلیے تعاون پر تیار ہے:ای یو

مصری عبوری حکومت غزہ کی معاشی ناکہ بندی ختم کرانے کیلیے تعاون پر تیار ہے:ای یو
end_gaza_siegeقاہرہ(مرکز اطلاعات فلسطین) یورپی یونین کے ایک پارلیمانی وفد نے مصر کے دورے کے بعد بتایا ہے کہ قاہرہ میں فوج کی نگرانی میں قائم عبوری حکومت غزہ کی اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ معاشی ناکہ بندی ختم کرانے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے.

یورپی پارلیمانی وفد نے دو روز تک قاہرہ میں قیام کیا اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کیں.یورپی  پارلیمنٹ کے رکن اور فلسطین . یورپ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عرفات شکری نے قاہرہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں  کہا کہ انہوں نے مصرکی نئی عبوری انتظامیہ سے غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے بات چیت کی ہے.انہیں مصری حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے پر خوشی ہے.
ایک سوال کے جوا ب میں ڈاکٹر شکری نے کہا کہ یورپی یونین کی پارلیمنٹ اور مصر کی موجودہ عبوری حکومت  کے درمیان غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے خاتمے میں کوئی رکاوٹ نہیں . انہوں نے کہا کہ قاہرہ حکومت کسی بھی دوسرے ملک کی  کوششوں سے غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے خاتمے میں مدد دینے کو تیار ہے.
ڈاکٹر عرفات  شکری نے مصر میں صدرحسنی مبارک کے اقتدار کے خاتمے کے بعد سرگرم گروپ “25 جنوری موومنٹ” کے کردارکو سراہا اور کہا کہ مصر میں نوجوانوں کے ذریعہ آنے والا انقلاب فلسطینیوں کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے.انقلاب کے بعد فلسطینی اور مصری ایک مرتبہ پھر اکٹھے ہو گئے ہیں. انہوں نے مصر میں  دستورمیں ترمیم کے حق میں کئے گئے شفاف ریفرنڈم کےانعقاد پر حکام کو مبارک باد پیش کی.
خیال رہے کہ یورپی پارلیمنٹ کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد جمعہ کو دو  روزہ دورے پر قاہرہ پہنچا تھا. دورے کے دوران یورپ اور مصر کےدرمیان تعلقات کے فروغ اور فلسطینیوں کے مسائل کے حل پرتبادلہ خیال کیا گیا.

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں