یمن میں مظاہرے ، صدر نے حکومت برطرف کردی، شام میں احتجاج جاری

یمن میں مظاہرے ، صدر نے حکومت برطرف کردی، شام میں احتجاج جاری
yemen-protestersصنعاء + منامہ (ایجنسیاں) یمن میں حکومت مخالف مظاہروں کی وجہ سے صدر نے حکومت برطرف کر دی ہے۔ آن لائن کے مطابق یمن میں ملک کے طاقتور ترین قبائل نے بھی صدر علی عبداللہ صالح سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے، یمن میں پرتشدد مظاہرے جاری ہیں جس کے دوران گزشتہ تین روز میں 50سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

جبکہ وائس آف امریکا کے مطابق شام میں بھی ہزاروں افراد نے تیسرے روڈ بھی احتجاجی مظاہرہ کیا،دیرہ نامی شہر کے عینی شاہدین کے مطابق احتجاج کرنے والوں کو منتشر کرنے کیلئے اتوار کو سیکورٹی افواج نے آنسو گیس کے گولے پھینکے اور ربڑ کی گولیاں چلائیں.
اے پی پی کے مطابق یمن کی انسانی حقوق کی وزیر نے احتجاجی مظاہرین کی پولیس فائرنگ سے ہلاکت پر احتجاجاً استعفیٰ دیدیا ۔
یمنی انسانی حقوق کی وزیر ہدی البان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ حکومت اور حکمران جماعت سے احتجاج کے طور پر استعفیٰ دے رہی ہیں۔ خلیجی ریاست بحرین کے وزیرخارجہ الشیخ خالد بن حمد الخلیفہ نے کہا ہے ایمرجنسی کے نفاذ کے باوجود اپوزیشن سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے جائیں گے۔
گزشتہ روزنیوزکانفرنس اور عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپوزیشن جماعتوں سے بامقصد مذاکرات چاہتے ہیں جس میں آئین میں ترامیم، حکومت کی کارکردگی اور معیشت کی بہتری جیسے امور شامل ہوں گے۔
بحرین میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات اور اس کے اثرات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ بحرین کو جس طرح کے حالات کا سامنا ہے، کئی دوسرے ملکوں کی بھی یہی کیفیت ہے۔
اے پی پی کے مطابق سوڈان میں نوجوانوں نے صدر عمر البشیر کے خلاف پیر سے ملک گیر احتجاجی مظاہرے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں