کوئٹہ:کوئلے کی کان میں گیس دھماکا ،52 افراد دب گئے،35 لاشیں نکال لی گئیں،امدادی کام کیلئے فوج طلب

کوئٹہ:کوئلے کی کان میں گیس دھماکا ،52 افراد دب گئے،35 لاشیں نکال لی گئیں،امدادی کام کیلئے فوج طلب
balochistan-kanکوئٹہ (جنگ نيوز/ایجنسیاں) کوئٹہ کے علاقے سورینج میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 52کان کن ملبے تلے دب گئے جن میں سے جاں بحق ہونے والے 35 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ امدادی کاموں کے لئے پاک فوج کی مددطلب کرلی گئی ہے۔

محکمہ مائنزاینڈمنرلز کے ذرائع کے مطابق ریسکیوعملے کے پاس جدید مشینری نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔امدادی کاموں کے آغازپر زہریلی گیس کی سخت بوکی وجہ سے بعض ریسکیو اہلکار بھی بے ہوش ہوگئے تاہم انہیں فوری طبی امداد دی گئی۔حکام نے کان میں پھنسے مزدوروں کی مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ ریسکیوعملے کا کہنا ہے کہ ملبہ ہٹانے میں 2دن لگ سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات کو کوئٹہ سے 35کلو میٹردورمشرق میں واقع نواحی علاقے سورینج میں ایک کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 3زور دار دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں کان میں کام کرنے والے50 سے زائد مزدور ملبے تلے دب گئے۔
آن لائن کے مطابق سورینج کے مقام پر پی ایم ڈی سی کی کان میں گیس بھر جانے سے یکے بعددیگرے کئی دھماکے ہوئے جس کے بعدکان کا ایک حصہ گرگیااوراس میں کام کرنے والے مزدوراندرہی پھنس گئے۔
پاکستان سینٹرل مائنز لیبرفیڈریشن کے صدربخت خان نے کان میں حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ہے کیونکہ کان میں 50سے زائد کان کن پھنسے ہوئے ہیں۔
مقامی مزدوروں نے اپنی مددآپ کے تحت کام شروع کردیا اور7کان کنوں کی لاشیں نکال لی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ کان میں پھنسے مزدوروں کے زندہ بچ جانے کے امکانات کم ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں