افغانستان: امریکی ہیلی کاپٹرطالبان حملے میں تباہ, 23ہلاک

افغانستان: امریکی ہیلی کاپٹرطالبان حملے میں تباہ, 23ہلاک
helliکابل(خبررساں ادارے) افغانستان کے صوبہ پکتیامیں طالبان وامریکی افواج کے درمیان لڑائی کے دوران ایک امریکی پیلی کاپٹر گرکرتباہ ہوگیا جس میں سوار23 فوجی اہلکارعملہ سمیت ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جارح فوجیں جمعہ اورسنیچرکی درمیانی شب مقامی وقت کےمطابق رات گیارہ بجے دوہیلی کاپٹروں کےذریعے لوئی ارگون کےعلاقےمیں طالبان کےخلاف آپریشن کرنے کےلیے آئيں،جنہیں مجاہدین کی شدیدمزاحمت کاسامناہوا۔
طالبان ذرائع کے مطابق نصف گھنٹہ تک جاری رہنےوالی لڑائی کےدوران طالبان جنگجووں ایک ہیلی کاپٹرکو اینٹی ایئرکرافٹ گن کانشانہ بناکرمارگرایا اوراس میں سوار23 فوجی عملہ سمیت مارےگئے۔
دوسری جانب صوبہ کابل کے ضلع سروبی میں طالبان جنگجووں کے نیٹو قافلے پر حملے میں 14گاڑیاں نذرآتش ہوئیں۔ مذکورہ کارروائی میں پانچ سکیورٹی اہلکار بھی طالبان کے حملہ کانشانہ بن کر ہلاک جبکہ متعددزخمی ہوئے۔
طالبان ترجمانوں نے صوبہ خوست، ہلمند کے ضلع سنگین اور پکتیا کے صدرمقام گردیز میں متعدد کارروائیوں اور دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کم از کم 11امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں