دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان حج کے لئے مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔
نائیجیریا کے شہر پوٹسکم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 8 افراد کو قتل کردیا ۔
لیبیا کے مقتول رہنما کرنل معمر القذافی کے سب سے چھوٹے صاحبزادے خمیس القذافی ہفتے کے روز ہونے والی جھڑپوں میں لگنے والے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔
تیونس کے جنوبی شہر تطاوين میں جمعرات کو اسلام پسندوں اور ان کے سیکولر مخالفین کے درمیان جھڑپوں میں ایک سیکولر سیاست دان ہلاک ہو گیا ہے۔
(العربیہ ڈاٹ نیٹ) لیبیا میں باغیوں کے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد قتل سے قبل سابق مقتول لیڈر کرنل معمر قذافی کے خفیہ ٹھکانے کا سراغ لگانے والا انقلابی کارکن عمران جمعہ شعبان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فرانس کے ایک اسپتال میں انتقال کر گیا۔
دبئی،ٹوکیو(اے ایف پی،رائٹرز) گستاخانہ فلم کے خلاف مسلم ممالک میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، مظاہروں کے پیش نظر تمام مسلم ممالک میں مغربی ملکوں کے سفارتخانوں کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
موغادیشو(رائٹرز) صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشومیں بدھ کو ایک مبینہ خودکش حملے سمیت 2دھماکوں میں ملک کے نومنتخب صدر حسن شیخ محمد اور دورے پر آئے کینیا کے وزیرخارجہ بال بال بچ گئے-
موغادیشو(جنگ نیوز) صومالیہ میں صدارتی انتخاب میں حسن شیخ محمد نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ سابق صدر شیخ شریف احمد نے انتخابات کو شفاف مانتے ہوئے شکست تسلیم کرلی۔صومالیہ کی قانون ساز اسمبلی میں گزشتہ روز صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ الیکشن میں کامیابی کے بعد حسن شیخ محمد نے صدر کے عہدے کا […]
رخائین(بى بى سى) برطانوی ٹی وی چینل فور کی ایک رپورٹ کے مطابق برما میں ہونے والے حالیہ فسادات کے دوران مسلم آبادی کے قریباً دس ہزار مکانات تباہ کر دیے گئے ہیں۔
طرابلس(خبررساں ادارے) لیبیا میں قومی عبوری کونسل نے اقتدار عوام کے منتخب نمائندوں کے حوالے کردیا ہے۔ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں اقتدار کی منتقلی کی تقریب ہوئی۔