برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمن کے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن اور رینڈسبرگ کے مئیر آندرياس بريٹنر (Andreas Breitner) نے کہا ہے کہ مساجد کے لاؤڈ اسپیکروں سے اذان دینے کے لئے کوئی بھی قانون رکاوٹ موجود نہیں ہے چنانچہ میونسپلٹی نے مساجد میں لاؤڈ اسپیکرز کی تنصیب کا اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق رینڈسبرگ کے اسلامی مرکز ـ جو مسجد کا انتظام بھی سنبھالتا ہے ـ کے پاس کئی منصوبے تھے مگر علاقے کے بعض لوگوں کی شکایت ان کے منصوبوں پر عملدرآمد میں رکاوٹ تھی. شکایت کرنے والوں کا کہنا تھا کہ نماز کے وقت اذان کی آواز لاؤڈ اسپیکر سے نشر ہونے سے آوازوں کی آلودگی voice pollution پیدا ہوتی ہے مگر ان کی یہ شکایت بے جا تھی اوراذان کے لئے کوئی بھی قانونی رکاوٹ موجود نہ تھی چنانچہ میئر نے ان شکایات کے جواب میں اعلان کیا کہ اس سلسلے میں تحقیق و مطالعہ سے معلوم ہوا کہ اذان کی آواز 40 ڈی بی (Decibel) سے زیادہ نہیں ہوتی.
رینڈسبرگ میں 160 ہزار مسلمان رہتے ہیں؛ یہ شہر ہیمبرگ سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور اس شہر کی مسجد بایرن اسٹیٹ کی سب سے بڑی مسجد ہے.
رینڈسبرگ میں 160 ہزار مسلمان رہتے ہیں؛ یہ شہر ہیمبرگ سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور اس شہر کی مسجد بایرن اسٹیٹ کی سب سے بڑی مسجد ہے.
آپ کی رائے