اسلام آباد (ایجنسیاں) پاکستانی حکام نے بتایا ہے کہ لوئر دیر میں بدھ کوایک فوجی قافلے پردیسی ساختہ طاقت ور بم سے حملہ کیا گیا جس میں تین امریکیوں سمیت 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
تینوں امریکی فوجی ماہرین تھے اورعلاقے میں موجود ایف سی اہلکاروں کو تربیت دینے کے لیے جا رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق ایک امریکی اس حملے میں زخمی بھی ہوا ہے۔ مرنے والوں میںفرنٹیئر کور کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔
دھماکہ سڑک میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیا اور اس کی شدت سے قریب ہی لڑکیوں کے ایک سکول کی عمارت بھی منہدم ہو گئی۔ سکول کی تین طالبات بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت سکول میں لگ بھگ چار سو طالبات موجود تھیں۔ درجنوں زخمیوں میں سکول کی طالبات اوردیر سکاؤٹس کے کمانڈر کے علاوہ ایف سی کے پانچ اہلکاربھی شامل ہیں۔
مقامی پولیس نے خدشتہ ظاہر کیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

آپ کی رائے