بنگلہ دیش: بغاوت کے الزام میں مزید 50 سرحدی محافظوں کو سزائیں

بنگلہ دیش: بغاوت کے الزام میں مزید 50 سرحدی محافظوں کو سزائیں
disorders-bangladeshڈھاکہ (ايجنسياں) بنگلہ دیش کی ایک خصوصی عدالت نے گذشتہ سال اس خونریزشورش میں جس میں 74 افراد ہلاک ہوگئے تھے، ملوث ہونے کے الزام میں 50 سرحدی محافظوں کو چارسے سات سال تک کی قیدکی سز اسنائی ہے۔

گذشتہ سال فروری میں ہونے والی اس شورش کے بعد سے پیر کے روز سامنے آنے والا یہ دوسرا فیصلہ ہے۔  گذشتہ ہفتے 29 سرحدی محافظوں کو ہلاکتوں میں ان کے عمل دخل کی بنا پر اسی جیسی قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔
بنگلہ دیش رائفلز ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی اس بغاوت کے سلسلے میں مجموعی طورپر تقریباساڑھے تین ہزار فوجیوں کو الزامات کا سامنا ہے۔  اس بغاوت کے دوران ہلاک ہونے والوں میں 57 فوجی افسر شامل تھے۔
پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ یہ شورش کم تنخواہوں اور برے برتاؤ پر احتجاج سے شروع ہوئی تھی۔  محافظوں نے ڈھاکہ میں اپنے مرکزی بیرکوں کاکنٹرول پرتشدد طریقے سے سنبھال لیا اور پھر بغاوت مختلف  نیم فوجی مضافاتی چوکیوں تک پھیل گئی جس سے حکومت  ہل کررہ گئی تھی۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں