عراق کے صدر سعودیہ میں

عراق کے صدر سعودیہ میں
talabaniرياض (بي بي سي) عراق کے صدر جلال طالبانی نے اپنے ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے دوران سعودی عرب کا دورہ کیا ہے۔

عراق میں سیاستدان پارلیمانی انتخابات کے ایک ماہ بعد بھی حکومت بنانے کی کوششوں میں الجھے ہوئے ہیں۔
عراق کے صدر کے سعودی عرب کے دورے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی لیکن اس سے پہلے سعودی عرب کی حکومت نے عراق کے معاملات میں مداخلت کی تردید کی تھی۔
بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار نے بتایا کے زیادہ تر توجہ کا مرکز ایران اور سعودی عرب جیسی علاقائی طاقتیں ہیں۔
اس سے قبل بغداد میں ایران کے سفیر نے اعلان کیا تھا کہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے سنی سیکولر اتحاد کے رہنماء ایاد علاوی عنقریب ایران کا دورہ کریں گے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں