سوڈان: 24 سال میں پہلے کثیر الجماعتی قومی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

سوڈان: 24 سال میں پہلے کثیر الجماعتی قومی انتخابات کیلئے پولنگ جاری
sudan-electionsخرطوم (ایجنیساں) سوڈان میں 24 سال میں پہلی بار کثیر الجماعتی قومی انتخابات آج ہو رہے ہیں۔ ووٹنگ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے ہوا۔

اہم اپوزیشن جماعتوں کی دستبرداری کے بعد صدر عمر البشیر اورانکی پارٹی کی کامیابی یقینی قرار دی جا رہی ہے۔ تین دن تک جاری رہنے والی پولنگ کے نتیجے میں نئے صدر مملکت، نیم خودمختار جنوبی علاقے کے صدر، قومی اور ریاستی اسمبلیوں کے ارکان اور 25 ریاستوں کے گورنروں کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ انتخابات میں ایک کروڑ ساٹھ لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
رقبے کے اعتبار سے افریقا کے سب سے بڑے ملک سوڈان میں 24 سال میں یہ پہلے انتخابات ہیں جن میں کئی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔ ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور پولنگ اسٹیشنز پر ایک لاکھ کے قریب پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
ادھر اہم اپوزیشن جماعتوں نے انتخابی عمل میں فراڈ اور نامناسب انتخابی ضوابط کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا ہے جو طویل خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے 2005 میں ہونے والے امن معاہدے کے تحت ہو رہے ہیں۔ معاہدے کا ایک اور اہم حصہ جنوبی سوڈان کے علیحدہ مملکت بننے کیلئے ریفرنڈم بھی ہے جو اگلے سال ہو گا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں