اسلام آباد (وقت نیوز+جی این آئی) پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے قریب سنگ جانی میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے نیٹو فورسز کے لئے سامان لے جانے والے کنٹینرز پر اندھا دھند فائرنگ کردی اورٹرمینل پر کھڑے 40 سے زائد کنٹینرز کو آگ لگا دی۔ فائرنگ سے ایک کنٹینرز کے ڈرائیور سمیت 8 افراد […]
موغادیشو (ايجنسياں) صومالیہ کی عبوری حکومت کے تین وزراء نے ملک میں امن و امان کی بحالی میں ناکامی پر عہدوں سے استعفیٰ دیدیا۔ مستعفی ہونیوالوں میں وزیر دفاع شیخ یوسف محمد، وزیر ہائر ایجوکیشن محمد عبداللہ عمر اور صدارتی وزیر حسن معلم محمود شامل ہیں۔
گوادر(خبررساں ادارے) گوادر، جیوانی اور پسنی کو آفت زرہ قرار دے دیا گیا ہے اور طوفان گزرنے کے پانچویں روز بھی گوادر کا دیگرشہروں سے رابطہ اور بجلی کو بحال نہیں کیا جاسکا جبکہ ہزاروں لوگ اب بھی امداد کے منتظر ہیں۔
استنبول (ایجنسیاں) ترک وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے موجودہ صورت حال میں متحارب فلسطینی دھڑوں کے درمیان اختلافات ختم کر کے مصالحت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ انقرہ اس سلسلہ میں مدد دینے کو تیار ہے۔
قندھار(ايجنسياں) افغانستان میں مختلف واقعات میں سات امریکیوں سمیت دس نیٹو فوجی مارے گئے۔ خودکش حملے میں دو غیرملکی سیکورٹی کنٹریکٹرز بھی ہلاک ہوئے۔
صنعاء (ايجنسياں) یمن میں القاعدہ سے تعلق کے شبے میں پچاس غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ امریکا نے اپنے بارہ شہریوں کی حراست کی تصدیق کردی۔
کوئٹہ (خبررساں ادارے) وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ بلوچ بھائیوں سے تریسٹھ سال سے جاری زیادتیوں کا ازالہ کرکے اعتماد بحال کریں گے۔بلوچستان کے پانچ ہزار نوجوانوں کو جلد سرکاری ملازمتیں مل جائیں گی.
غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین) قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے ساحل پر حملہ کر کے کم ازکم چار فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے.
جدہ (خبررساں ادارے) اسلامی سربراہی کانفرنس نے غزہ جانے والے امدادی قافلے پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی عالمی ماہرین سے تحقیقات اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تل آویو( ایجنسیاں) امریکا میں اسرائیلی سفیر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی حکومت نے محصورین غزہ کے لئے امداد لیکر جانے والے فریڈم فلوٹیلا پر حملے کی بین الاقوامی تحقیقات کرانے سے انکار کر دیا ہے۔