بغداد (العربیہ) عراقی وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ کہ منگل کے روز دارالحکومت بغداد کے ایک مصروف بازار میں مسلح لوگوں نے 14افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ مارے جانے والوں کی بڑی اکثریت زرگروں کی تھی، جن کی دکانوں سے بعد میں سونا اور نقدی لوٹ لی گئی۔
زاہدان(سنی آن لائن) صوبہ سیستان وبلوچستان کے دینی مدارس کے طلبہ کی بارہویں تقریب مقابلہ تقریرو مقالہ نویسی آج بروز منگل 25مئی کو دارالعلوم زاہدان میں شروع ہوئی۔
اسلام آباد (ايجنسياں) کالعدم لشکر طیبہ کے بانی حافظ سعیدکی رہائی کے خلاف وفاق اور حکومت پنجاب کی دائر کردہ اپیلوں کو سپریم کورٹ نے مسترد کردیا ہے۔
كابل (ايجنسياں) افغانستان میں نیٹو کی قیادت میں تعینات غیر ملکی افواج کے طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے ایک مشرقی حصے میں عسکریت پسندوں نے چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کر کے ایک فوجی کو ہلاک کر دیا ۔
دمشق (مرکز اطلاعات فلسطین) اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ موجودہ نازک حالات کا تقاضا ہے کہ تمام عرب ممالک قومی سطح پرغزہ کی معاشی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے جرات مندانہ فیصلہ کریں۔ انہوں نے یورپ سے آنے والے امدادی قافلے” آزادی” کو عرب ممالک […]
موغا دیشو(اے ایف پی) صومالیہ میں الشباب کے جنگجوؤں نے صدارتی محل پربھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 14افراد ہلاک اور 25زخمی ہو گئے، حملے کے وقت صدرشریف شیخ احمد محل میں موجود نہیں تھے۔
سڈنی (جنگ نیوز) آسٹریلیا نے جعلی پاسپورٹ تیار کرنے میں مدد دینے کے الزام میں اسرائیلی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
قندھار ( (BBCافغانستان میں نیٹو نے کہا ہے کہ قندھار کے ہوائی اڈے پر مزاحمت کاروں کے حملے میں ان کے کئی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
لاہور (جنگ نيوز) فیس بک پر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر ملک بھر میں احتجاج جاری رہا۔ لاہور، جوہرآباد، مٹہ، اسلام آباد سمیت متعدد شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں جن میں مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
مینگلور (ایجنسیاں) جنوبی بھارتی ریاست کرناٹک کے مغربی شہر مینگلور میں ایک مسافر طیارہ لینڈنگ کے وقت رن وے سے اتر کر حادثے کا شکار ہوگیا۔