امریکی عدالت نے اسامہ بن لادن کے رشتہ داروں سمیت متعدد افراد کیخلاف مقدمات ختم کردیئے

امریکی عدالت نے اسامہ بن لادن کے رشتہ داروں سمیت متعدد افراد کیخلاف مقدمات ختم کردیئے
osama2نیویارک(خبررساں ادارے) امریکی عدالت نے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے رشتہ داروں سمیت متعدد افراد کیخلاف ثبوت نہ ہونے کی بنا پرمقدمات ختم کردیئے۔

نیویارک میں نائن الیون کے سانحہ میں ہلاک ہونیوالوں کے لواحقین نے یہ مقدمہ دائر کررکھا تھا ۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نیویارک کی فیڈرل جج جارج ڈینیئل کی عدالت نے اسامہ بن لادن کے چار سوتیلے بھائیوں ، بھتیجے، انچاس تاجروں اوردیگرافراد کے خلاف ثبوت نہ ہونے کے باعث مقدمات ختم کئے ہیں ۔
کیس کی سماعت کے موقع پر امریکی جج کا کہنا تھا کہ اس واقعہ  میں اسامہ بن لادن کے رشتہ داروں کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے جس کے باعث  مقدمات ختم کیے جارہے ہیں ۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں