کابل( اے ایف پی / رائٹرز) طالبان نے افغان حکومت کی جانب سے امن مذاکرات کی پیش کش مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم استعماری قوتوں اور اتحادی افواج کے خلاف جنگ جیت رہے ہیں اس لئے حکومت سے مذاکرات کی کوئی ضرورت نہیں۔
مقبوضہ بیت المقدس،انقرہ( ايجنسياں) اسرائیل نے غزہ کیلئے امدادی سامان لے جانے والے آئرلینڈ کے جہاز پر بھی قبضہ کر لیا جبکہ امریکا نے کہا ہے کہ غزہ کا محاصرہ ناقابل برداشت ہے ۔
اسلام آباد(ایجنسیاں) پیپلزپارٹی حکومت اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان اختلافات شدت اختیارکرگئے ہیں.
دبئی (العربية.نیٹ) یمن کے دارلحکومت صنعاء سے العربیہ ٹی وی کے نمائندے نے بتایا ہے کہ القاعدہ کے مسلح جنگجووں نے یمنی فوج کے ایک حاضر سروس کرنل کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
پشاور(رپورٹ: بی بی سی) پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں مُلا نذیر گروپ کے طالبان نے کہا ہے کہ وزیر قبائل حکومت کے دباؤ میں آ کر طالبان کے کسی گروپ سے لڑنے کے لیے تیار نہیں ہے اور نہ ہی کسی دوسرے کے طالبان جنگجوؤں وانا میں داخل ہوئے ہیں۔
کابل (اے ایف پی) افغان دارالحکومت کابل میں ہونیوالے قومی امن جرگے کے مندوبین کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں تقریباً نو سال سے جاری جنگ کے خاتمے کیلئے طالبان سے مذاکرات کی صدر حامد کرزئی کی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں۔
انقرہ/مقبوضہ بیت المقدس (ایجنسیاں) ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی دشمن فلسطینی تحریک حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم نہیں سمجھتے۔
اسلام آباد/مسقط (ایجنسیاں) بحیرہ عرب میں آنے والاسمندری طوفان پیٹ جمعہ کو اومان کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے اوراب یہ پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ صوبہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
اسلام آباد (العربیہ) پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل ” آج نیوز”کے دو صحافی اسرائیل کی غیر قانونی حراست سے رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
انقرہ (بى بى سى) ترکی نے فوٹیلا بحری قافلے پر ہونے والے حملے کے بعد اسرائیل کے ساتھ اقتصادی اور دفاعی تعلقات میں کمی کی دھمکی دی ہے۔