پاکستان، افغانستان نے افغان طالبان سے مذاکرات شروع کر دیئے: امریکی اخبار

پاکستان، افغانستان نے افغان طالبان سے مذاکرات شروع کر دیئے: امریکی اخبار
taliban2واشنگٹن (جی این آئی) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان نے حقانی گروپ سمیت افغان طالبان سے رابطوں کےلئے مذاکرات شروع کر دیئے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ان مذاکرات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسلام آباد اور کابل کے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔

اخبار کے مطابق پاکستان نے سراج الدین حقانی سے بھی مذاکرات کی تجویز دی ہے لیکن امریکہ اس کی مخالفت کر رہا ہے۔
اخبار کے مطابق حالیہ ملاقاتوں کے دوران امریکی جنرلز ڈیوڈ پیٹریاس، مائیک مولن اور سٹینلے میکر سٹل نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو نیٹو کے قافلے پر ہونے والے حملے میں حقانی نیٹ ورک کے ملوث ہونے کے ثبوت فراہم کئے تھے۔ امریکی حکام کے مطابق نیٹو کی ایئربیس پر ہونے والا مہلک ترین حملہ بھی میران شاہ سے سراج دین حقانی نے کرایا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں