نیویارک (ایجنسیاں) اقوام متحدہ میں ایک ماہ سے جاری جوہری عدم پھیلاؤ سے متعلق کانفرنس میں مشرق وسطیٰ کو جوہری ہتھیاروں سے پاک خطہ بنانے کی جانب بڑھنے کی تاریخی قرار داد منظور کرلی گئی ہے۔
نئی دہلی(ایجنسیاں) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کر دیا گیا جس سے گنشواری ایکسپریس سے مال بردار ریل ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں 71افراد ہلاک اور 200سے زائد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے […]
کوئٹہ (بی بی سی) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک ایس ایچ او سمیت چار پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔
خرطوم (ايجنسياں) سوڈان کے صدر عمر حسن البشیر نے پانچ سال کی نئی مدت کے لیے دوبارہ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
واشنگٹن (اے ایف پی) امریکہ نے کہا ہے کہ جہاد اسلام کا جزو ہے جو معاشرے کو برائی سے پاک کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ جہادیوں اور اسلام پسندوں کو ہم دشمن نہیں سمجھتے کیونکہ جہاد ایک مقدس جدوجہد ہے۔
کراچی (رپورٹ/ جنگ نیوز) سی آئی ڈی نے فوارہ چوک پر واقع تاریخی سنہری مسجد سے جبل پور اور الٰہ آباد سے تعلق رکھنے والے 6 بھارتیوں کو طالبان سے رابطے رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔
روس کے جنوبی علاقے سٹاروپول میں ایک کنسرٹ ہال کے باہر بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کم از کم چالیس زخمی ہوئے ہیں۔
کابل (ثناءنیوز + بی بی سی) سینکڑوں طالبان نے افغانستان کے مشرقی سرحدی صوبے نورستان پر حملہ کر دیا جس کے بعد علاقے میں شدید لڑائی جاری ہے.
نیوجرسی (آن لائن) نیوجرسی سے لندن جانے والی ورجن ایٹلانٹک کی پرواز کو بم کی اطلاع کے بعد ٹرمینل پر روک لیا گیا۔ طیارے میں پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف بھی موجود تھے۔
غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین) اسرائیلی فوج نےغزہ کے مختلف علاقوں میں ایک مرتبہ پھر بمباری کی ہے جس میں کم ازکم 15 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ صہیونی جنگی طیاروں نے بمباری کے دوران غزہ کے جنوب میں پہلے سے تباہ شدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور شمال میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ […]