کابل/جدہ (ثناءنیوز) طالبان کے ترجمان قاری محمد يوسف احمدی نے کہا ہے کہ رات کے وقت کابل پر ہماری حکمرانی ہوتی ہے، طالبان افغانستان کے تین چوتھائی حصے پر قابض ہیں، اسکا اعتراف خود حلیف ملک کی افواج کر رہی ہیں، 24گھنٹے میں سے 21گھنٹے قندھار ہمارے قبضے میں رہتا ہے۔
مکہ مکرمہ (ايجنسياں) مکہ مکرمہ میں دنیا کی سب سے بڑے کلاک ٹاور کا افتتاح جلد کیا جائے گا۔
لندن(اے ایف پی،رائٹرز)ایک برطانوی تعلیمی ادارے نے اپنی رپورٹ میں الزام عائد کیاہے کہ طالبان کی حمایت پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کی سرکاری پالیسی ہے اورخفیہ ایجنسی نہ صرف طالبان کی مددگارہے بلکہ انہیں وسائل ، تربیت اورپناگاہیں بھی فراہم کررہی ہے اوران کے اہلکار طالبان شوریٰ کے اجلاسوں میں شریک […]
بغداد (اے ایف پی) عراق کے دارالحکومت بغداد میں یکے بعد دیگرے 5 دھماکوں اور ملک کے مرکزی بینک پر خود کش جیکٹوں اور فورسز کی یونیفارمز میں ملبوس حملہ آوروں کے حملے کے نتیجے میں17 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
کابل (آن لائن) افغا نستان کے سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ اگر فوجیوں کو افغانستان سے نکال دیا جائے تو یہاں پر خودبخودامن قائم ہوجائے گا۔
سرینگر (اے ایف پی) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مڑھل فرضی جھڑپ اور کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوںپر تشویش ظاہر کرتے ہوئے بھارت اور حکومت جموں کشمیر پر زور دیا ہے کہ وہ زیر حراست ہلاکتوںکے حوالے سے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اور حراستی گمشدگیوںسے متعلق ورکنگ گروپ […]
کراچی (العربیہ۔نیٹ،ایجنسیاں) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں چند روز کے وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھر ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور فائرنگ کے تازہ واقعات میں مزید پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
زاہدان (سنی آن لائن)شیخ الاسلام مولانا عبدالحمیدنے گزشتہ برس کے صدارتی انتخابات کے بعد رونماہونے والے واقعات میں دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین ودیگر متاثرین سے اظہارہمدردی کرتے ہوئے فوری طورپرانتخابات کے قوانین میں ترمیم کامطالبہ کیا۔
بغداد (این این آئی) عراق میں خود کش حملے، بم دھماکے اورتشدد کے دیگرواقعات میں دوامریکی فوجی اور 10عراقی شہری ہلاک اور12 زخمی ہوگئے۔
بشکِک (ایجنسیاں) وسط ایشیا کی ریاست کرغزستان کے دوسرے بڑے شہراوش میں نسلی بنیاد پُرتشددہنگاموں اور بلووں میں اکتالیس افراد ہلاک اور چھے سو سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔