کابل (اے ایف پی) افغانستان کے صوبہ ہلمندمیں بدھ کونیٹو افواج پر مختلف بم حملوں میں برطانوی اہلکار سمیت 6 اتحادی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
واشنگٹن (ایجنسیاں) امریکا کے صدر براک اوباما نے افغانستان میں امریکی اور نیٹو فوج کے کمانڈر جنرل اسٹینلے میک کرسٹل کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ سنٹرل کمان کے سربراہ جنرل ڈیوڈ ایچ پیٹریاس کو امریکی فوج کا نیا کمانڈر مقرر کیا ہے۔
عمان (مرکز اطلاعات فلسطین) اردن کے ایک ہفتہ وار جریدے “المجد” نے انکشاف کیا ہے کہ ترک حکام نے وزیراعظم رجب طیب ایردوان کے قتل کی منصوبہ بندی ناکام بنائی ہے،قتل کی سازش کی کڑیاں اسرائیلی خفیہ ادارے “موساد” کے غیر ملکی یونٹ سے ملنے کے اشارے ملے ہیں۔ “المجد” نے اپنے حالیہ اشاعت میں […]
ممبئی (خبررساں ادارے) ڈاکٹر ذاکر نائیک نے لندن میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کے برطانوی حکومت کے اقدام کو چیلنج کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
کینبرا (ایجنسیاں) آسٹریلیا کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اَگست میں ہالینڈ کی افواج کے انخلاء کے بعد افغانستان کے جنوبی صوبے اُرزگان میں غیر ملکی افواج کی کمان امریکا سنبھال لے گا۔
خرطوم (ایجنسیاں) اقوام متحدہ اورامدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے سوڈان کے شورش زدہ علاقے جنوبی دارفورمیں دو جرمن امدادی کارکنوں کواغوا کرلیا ہے جبکہ علاقے میں اغوا کی حالیہ وارداتوں کی وجہ سے امدادی سرگرمیاں پہلے ہی تعطل کا شکارہیں۔
نیویارک(ایجنسیاں) ٹائمزاسکوائر حملہ کیس کے ملزم پاکستانی نژاد امریکی شہری فیصل شہزاد نے تمام الزامات کا اعتراف کرتے ہوئے امریکا سے پاکستان پر ڈرون حملے بند کرنے اور مسلم ممالک سے اپنی افواج واپس بلا نےکا مطالبہ کردیا۔ مقدمے کا فیصلہ پانچ اکتوبر کو سنایا جائے گا۔
زاہدان (سنی آن لائن) خطیب اہل سنت زاہدان مولانا عبدالحمید کے دفتر نے بیان جاری کرتے ہوئے بعض انتہا پسند ویب سائٹس کی جانب سے عائد الزامات اور قیاس آرائیوں کی شدید الفاظ میں تردید کی ہے جن میں عظیم سنی رہ نما کو بعض مخصوص سیاسی دھڑوں سے منسوب کرکے ان کے موقف کو […]
کابل (ایجنسیاں ) جنوبی افغانستان میں طالبان کے حملے میں نیٹو کا فوجی ہیلی کاپٹر تباہ ہونے اور بم دھماکوں سے 5 امریکی، 4 اتحادی فوجی ہلاک جبکہ 7 زخمی ہو گئے ہیں۔
نیکشہر،بلوچستان(سنی آن لائن)صوبہ سیستان وبلوچستان کے جنوبی شہر”نیکشہر” کے حفاظ کرام کے اعزاز میں منعقد ہونے والی تقریب کے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے سنی رہنما مولاناعبدالحمید نے بلوچ قوم اور ایرانی اہل سنت پر جاری مسلکی و قومی دباؤ کو شدید تنقید کانشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا اس امتیازی سلوک کی بنیادی وجہ ایرانی […]