یمن: القاعدہ ارکان کی خفیہ ادارے کی جیل پر فائرنگ‘ 13ہلاک

یمن: القاعدہ ارکان کی خفیہ ادارے کی جیل پر فائرنگ‘ 13ہلاک
adenعدن (اے پی پی) یمن کے شہر عدن میں مشتبہ القاعدہ ارکان نے خفیہ ادارے کی جیل پر اندھادھند فائرنگ اور گرنیڈ سے حملہ کرتے ہوئے 13 افراد کو ہلاک کر دیا۔

واقعہ دارالحکومت سے 320کلومیٹر دور جنوبی شہر عدن میں پیش آیا۔ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو جنوبی یمن میں سکیورٹی سروسز کی جیل پر بھاری اسلحہ سے لیس مشتبہ ارکان نے حملہ کردیا۔ اندھا دہند فائرنگ اور گرنیڈ حملے کے نتیجے میں 13افراد ہلاک ہوئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
اسکے علاوہ مسلح افراد متعدد قیدیوں کو رہا کرنے میں بھی کامیاب ہوئے۔ سیکیورٹی حکام نے مزید کہا کہ مسلح افراد فوجی یونیفارم پہنے عمارت میں داخل ہوئے جہاں مشتبہ القاعدہ قیدیوں کو رکھا جاتا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آوروں نے عمارت کے باہر راکٹ اور گرنیڈ بھی پھینکے۔
القاعدہ نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں دھمکی دی تھی کہ وہ مشرقی یمن میں حکومتی پکڑ دھکڑ کی کارروائی کا جواب دےگی۔ انہوں نے مقامی قبائلیوں پر زور دیا کہ وہ حکومت کے خلاف ہتھیار استعمال کریں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں