افغانستان: پانچ نیٹوفوجی ہلاک

افغانستان: پانچ نیٹوفوجی ہلاک
afghanistan-warکابل (ايجنسياں) افغانستان میں مختلف واقعات میں تین امریکی اور ایک برطانوی سمیت پانچ نیٹوفوجی مارے گئے۔

تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد رواں ماہ ہلاک ہونے والے امریکیوں کی تعداد چونتیس ہوگئی۔ دو امریکی فوجی طالبان حملہ میں ہلاک ہوئے جبکہ ایک فوجی سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں مارا گیا۔
برطانوی وزارت دفاع نے صوبہ ہلمند میں ہونے والے ایک دھماکے میں ایک برطانوی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ نیٹو کے مطابق پانچواں فوجی مشرقی افغانستان میں مارا گیا ہے،حکام نے مزید تفصیل بتانے سے گریز کیا ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں