اسرائیلی فوج کے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے بحری جہازوں کے ایک قافلے پر کمانڈو حملے کی دنیا بھر میں مذمت کی گئی ہے۔ حملے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
لاہور(ایجنسیاں) لاہور کے جناح اسپتال میں گزشتہ رات مشتبہ عسکریت پسندوں نے حملہ کر کے تین پولیس اہلکاروں اور ایک خاتون کو شہید کر دیا۔ حملہ آور اسپتال میں زیر علاج ساتھی کو فرار کرانے میں ناکام رہے۔ آج صبح دوبارہ فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیاجبکہ وہاں سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا […]
گوئٹے مالا سٹی (خبررساں ادارے) وسطی امریکا کی ریاستوں گوئٹے مالا ، ایل سلواڈوراور ہونڈرس میں سمندری طوفان اگاتھا کے باعث سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 142 ہوگئی جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔
غزہ(جنگ نیوز) غزہ پٹی کے لئے امدادی سامان لے جانے والے سمندی قافلے پر اسرائیلی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد20ہو گئی ہے جبکہ 50سے زائد زخمی ہیں جنہیں اسرائیلی فوج نے یرغما ل بنا لیا ہے۔
نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت میں جاری شدید بارشوں سے38افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں سے ریاست اترپردیش میں34 جبکہ مقبوضہ کشمیر اور ملک کے دیگرحصوں میں4افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں.
نکوشیا (ایجنسیاں) اسرائیلی محاصرے کا شکار غزہ کی پٹی کے مکین فلسطینیوں کے لیے بین الاقوامی امدادی کارکنان پر مشتمل قافلہ ایک دن کی تاخیر کے بعد آج دوبارہ اپنے بحری سفر پر روانہ ہو رہا ہے۔
ڈھاکہ (ایجنسیاں) بنگلہ دیش کے ایک سرکاری اہلکار نے اتوار کےروز بتایا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے توہین آمیز خاکے شائع کرنے پر کیمونٹی ویب سائٹ “فیس بک” پر عائد کر دی گئی ہے۔
کنڑ(ایجنسیاں) افغانستان کے ایک مشرقی ضلع پرطالبان مزاحمت کاروں نے قبضہ کرلیا ہے جبکہ اس ضلع میں تعینات افغان پولیس اہلکاروں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں کہ ان کے ساتھ کیا معاملہ پیش آیا ہے۔
نئی دہلی (اے ایف پی) مقبوضہ کشمیر میں تین بے گناہ جوانوں کو فرضی مقابلے میں شہید کرنے پر ایک فوجی سمیت بھارتی فوج کے ایک میجر سمیت بعض سویلین کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
لاہور (ایجنسیاں) جدید ترین اسلحہ‘ خودکش جیکٹوں‘ دستی بموں سے لیس حملہ آوروں نے گڑھی شاہو اور ماڈل ٹاون میں قادیانیوں کی عبادت گاہوں پر بیک وقت فائرنگ اور دستی بموں سے حملے کر کے 85 افراد کو ہلاک اور 150 کو زخمی کر دیا جبکہ 10 کی حالت تشویشناک ہے‘ دونوں عبادت گاہوں پر […]