خراسان: انوارالعلوم خیرآبادمیں جلسہ دستاربندی کا انعقاد

خراسان: انوارالعلوم خیرآبادمیں جلسہ دستاربندی کا انعقاد
anvar-khatmتایباد(سنی آن لائن) ایران کے صوبہ خراسان کے معروف دینی مدرسہ “انوارالعلوم خیرآباد” میں فارغ التحصیل طلباء اورحفاظ کرام کے اعزاز میں پانچواں جلسہ دستاربندی منعقدہوا۔

ضلع تایباد میں واقع دینی مدرسے کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق اس نورانی تقریب کا آغاز18جون بروزجمعۃ المبارک مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے ہوا جو دوپہر دوبجے تک جاری رہی۔ یہ تقریب جامعہ کے صحن میں منعقد ہوئی۔
اس پر رونق تقریب میں ہزاروں دین دوست افراد کے علاوہ نامور علمائے کرام، مساجد کے خطباء و ائمہ، دانشور حضرات اور بعض سرکاری حکام نے شرکت کی۔
اس ایک روزہ تقریب کا اختتام 411 فضلاء وحفاظ کرام (بنین وبنات) کی دستاربندی سے ہوا جنہیں دستارفضیلت اور شیلڈ پیش کیاگیا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

مزید دیکهیں