القاعدہ نے امریکہ کو امن کیلئے چار نکاتی شرائط پیش کردیں

القاعدہ نے امریکہ کو امن کیلئے چار نکاتی شرائط پیش کردیں
yahya-adamقاہرہ (آن لائن) القاعدہ نے امریکہ کو امن کیلئے 4نکاتی شرائط پیش کردی ہیں، غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق القاعدہ کے امریکن نژاد ترجمان آدم گدان کی 24 منٹ پر مبنی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں انہوں نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ افغانستان‘ عراق سے فوجوں کا انخلاء ‘ اسرائیل کی حمایت اور مسلم ممالک کے معاملات میں مداخلت بند اور تمام مسلمان قیدیوں کو رہا کردے تو امن قائم ہوسکتا ہے.

ویڈیو میں انہوں نے صدر اوباما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مقبولیت زیادہ عرصے تک قائم نہیں رہ سکتی اور نہ ہی اب ان کی پوزیشن ایک سال پرانی حالت میں بحال ہوسکتی ہے.
واضح رہے کہ آدم گدان 2004 ء سے ایف بی آئی کو مطلوب ہیں اور ان کے سر کی قیمت دس لاکھ ڈالرز مقرر کی گئی ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں