بغداد میں دو کار بم دھماکوں میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بغداد میں دو کار بم دھماکوں میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی
new-blast2بغداد (ایجنسیاں) عراقی دارالحکومت بغداد میں دو کاربم دھماکوں میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہو گئے۔ دھماکے مقامی وقت کے مطابق تقریباً صبح ساڑھے 11 بجے شہر کے پرہجوم چوراہے نیصور کے نزدیک ہوئے جہاں کئی حکومتی اور نجی دفاتر قائم ہیں۔

ان میں سے ایک دھماکہ وزارت داخلہ کے دفاتر کے باہر ہوا، جہاں متعدد لوگ شناختی کارڈز کے حصول کے لئے جمع تھے۔
حکام نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جو عراقی وزارتِ داخلہ کی عمارت کے باہر تعینات تھے۔ دھماکوں کے وقت وہاں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول کے خواہشمند افراد کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
واضح رہے کہ عراق میں مارچ کے پارلیمانی انتخابات کے بعد سے صورت حال ایک مرتبہ پھر کشیدہ بنی ہوئی ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں